Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سندھ میں لسانی نفرت وتعصب کی سیاست کابیج قائدتحریک الطاف حسین نے نہیں بلکہ ذوالفقارعلی بھٹو نے بویا۔ندیم نصرت
Posted on: 4/7/2017 1
سندھ میں لسانی نفرت وتعصب کی سیاست کابیج قائدتحریک الطاف حسین نے نہیں بلکہ ذوالفقارعلی بھٹو نے بویا۔ندیم نصرت
کیا جولائی 1972ء میں سندھ اسمبلی میں اردوسے نفرت وتعصب پرمبنی لسانی بل ایم کیوایم نے پیش کیا تھا ؟
کیاجولائی 1972ء میں اردوزبان کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مہاجروں کوگولیوں کانشانہ ایم کیوایم نے بنایاتھا ؟
جب 1972ء میں لاڑکانہ، خیرپور ، نوابشاہ اوراندرون سندھ کے دیگرشہروں سے ہزاروں مہاجروں کونقل مکانی پر مجبور
کیا گیا ، کیا اس وقت ایم کیوایم کاکوئی وجود تھا ؟ کیا اس وقت قائدتحریک الطاف حسین میدان سیاست میں تھے ؟
1973ء میں سندھ میں شہری اوردیہی کوٹہ سسٹم کیا قائدتحریک الطاف حسین نے نافذکیاتھایاذوالفقارعلی بھٹونے ؟
مرادعلی شاہ بتائیں کہ سندھ سیکریٹریٹ میں ایک کلرک سے لیکر چیف سیکریٹری تک افسران وملازمین میں کتنے مہاجرہیں؟
پولیس کے ایک سپاہی سے لیکرآئی جی تک کتنے مہاجر ہیں ؟ کیا یہ کھلی ناانصافیاں نفرت اورتعصب پرمبنی نہیں؟
مراد علی شاہ کو قائدتحریک الطاف حسین پر نفرت کی سیاست کابہتان لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ سندھ میں لسانی نفرت وتعصب کی سیاست کابیج ایم کیوایم یاقائدتحریک الطاف حسین نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو نے بویا، آج کی پیپلزپارٹی کی سیاست بھی اسی مہاجردشمنی پرمبنی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرادعلی شاہ جواب دیں کہ کیا جولائی 1972ء میں سندھ اسمبلی میں اردوسے نفرت وتعصب پرمبنی لسانی بل ایم کیوایم نے پیش کیا تھا ؟ کیا اس وقت ایم کیوایم کاکوئی وجودتھا؟کیااس وقت قائدتحریک الطاف حسین میدان سیاست میں تھے؟ کیاجولائی 1972ء میں اردوزبان کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مہاجروں کونفرت میں گولیوں کانشانہ ایم کیوایم نے بنایاتھایاپیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے ؟ لیاقت آباد10نمبرکی مسجدشہداء میں موجود شہدائے اردو کی قبریں بھٹوحکومت کی مہاجروں سے نفرت اورتعصب کامنہ بولتاثبوت نہیں؟کیاجب 1972ء میں سندھی گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاڑکانہ، خیرپور ، نوابشاہ اور اندرون سندھ کے دیگرشہروں میں مہاجروں کاقتل عام کیاگیااوروہاں سے ہزاروں مہاجروں کونقل مکانی پر مجبور کیا گیا ، کیا اس وقت ایم کیوایم کاکوئی وجود تھا ؟ کیا اس وقت قائدتحریک الطاف حسین میدان سیاست میں تھے ؟کیابینظیربھٹوکی حکومت میں اندرون سندھ سے ایک بار پھر مہاجروں کونقل مکانی پر مجبورنہیں کیا گیا؟ مہاجر عوام اس حقیقت کو اچھی طرح جانتے کہ جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی اندرون سندھ سے مہاجروں کونقل مکانی کرنی پڑی اورآج بھی یہی صورتحال ہے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سے سوال کیاکہ 1973ء میں سندھ کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہوئے شہری اوردیہی کوٹہ سسٹم کیا قائدتحریک الطاف حسین نے نافذ کیا تھایاذوالفقارعلی بھٹونے ؟مرادعلی شاہ بتائیں کہ سندھ سیکریٹریٹ میں ایک کلرک سے لیکر چیف سیکریٹری تک افسران وملازمین میں کتنے مہاجرہیں؟پولیس کے ایک سپاہی سے لیکرآئی جی تک کتنے مہاجر ہیں ؟ کیا یہ کھلی ناانصافیاں نفرت اورتعصب پرمبنی نہیں؟کیاان انصافیوں کے خلاف آوازاٹھانا تعصب ہے؟ ان تمام حقائق کو جھٹلاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ الٹا قائدتحریک الطاف حسین پر نفرت کی سیاست کابہتان لگارہے ہیں ،مرادعلی شاہ کویہ بہتان لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔ ندیم نصرت نے مزید کہا کہ مہاجروں سے نفرت وتعصب کی جوبنیاد ذوالفقارعلی بھٹونے ڈالی تھی ، پیپلز پارٹی کی تمام سیاست اسی نفرت وتعصب پرقائم ہے ، حیدرآبادمیں شہری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت بھی پیپلزپارٹی کی مہاجردشمنی کی واضح مثال ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی شہری سندھ کوجس طرح اپنے ظلم وستم کانشانہ بنارہی ہے ،خصوصاً مہاجروں کے خلاف جومتعصبانہ اقدامات کررہی ہے وہ شہری سندھ کے عوام کوبہت کچھ سوچنے پر مجبور کررہے ہیں اوروہ دن دور نہیں کہ جب سندھ کے عوام سندھ کولوٹنے والی پیپلزپارٹی کااحتساب کریں گے۔
1/13/2026 6:06:51 PM
خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآ
...
11 Jan 2026
وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائ
...
09 Jan 2026
اتوارکو مزارقائداعظم پرباغ جناح میں ہونے والے خیبرپختونخواہ کے وزیراع
...
09 Jan 2026
وینزویلاپر حملے نےکسی بھی ملک کی آزادی اور خودمختاری کےاحترام کو مٹادی
...
06 Jan 2026
وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس ماد
...
05 Jan 2026
تعصب الطاف حسین نے کیا یا الطاف حسین کے ساتھ تعصب کیاجاتارہا ہے؟
...
04 Jan 2026
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا پیمرا سے گستاخانہ مواد نشر کرنے پر ف
...
30 Dec 2025
بے نظیر بھٹو کےقتل کابدلہ کراچی ،حیدرآباد اورسندھ بھر میں قتل وغارتگری
...
29 Dec 2025
پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ
...
29 Dec 2025
مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبو
...
28 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us