Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سوشل میڈیاپر بعض شخصیات کے بارے میں چلائے جانے والے غیرمناسب مواد سے ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں ۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ


سوشل میڈیاپر بعض شخصیات کے بارے میں چلائے جانے والے غیرمناسب مواد سے ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں ۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 4/6/2017 1
سوشل میڈیاپر بعض شخصیات کے بارے میں چلائے جانے والے غیرمناسب مواد سے ایم کیوایم کا
کوئی تعلق نہیں ۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ 
تمام کارکنان کسی بھی فرد کے بارے میں کسی بھی غیرشائستہ یاغیرمناسب پوسٹ کوہرگزشیئرنہ کریں۔ترجمان
کارکنان سوشل میڈیاپراپنے پیغامات میں تہذیب وشائستگی کوہمیشہ ملحوظ خاطررکھیں۔ ترجمان 


لندن ۔۔۔ 5 اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ سوشل میڈیاپر بعض شخصیات کے بارے میں چلائے جانے والے غیرمناسب مواد سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کی قیادت نے ہمیشہ تہذیب وشائستگی اورعزت واحترام کادرس دیا ہے۔بعض عناصرسوشل میڈیاپر کچھ غیرمناسب موادپوسٹ کررہے ہیں اوراس کے ذریعے یہ تاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ کسی ایم کیوایم سے وابستہ فردنے پوسٹ کی ہے۔ ترجمان نے اس قسم کی غیرمناسب پوسٹ سے قطعی لاتعلقی کااظہارکیاہے۔ ترجمان نے تمام کارکنوں کو بھی سختی سے تاکیدکی کہ وہ کسی بھی فرد کے بارے میں کسی بھی غیرشائستہ یاغیرمناسب پوسٹ کوہرگزشیئرنہ کریں اورسوشل میڈیاپراپنے پیغامات میں تہذیب وشائستگی کوہمیشہ ملحوظ خاطررکھیں۔ 

4/25/2017 5:37:45 AM