Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لاہورمیں خودکش دھماکے نے آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ندیم نصرت
Posted on: 4/5/2017 1
لاہورمیں خودکش دھماکے نے آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ندیم نصرت
اگر دہشت گردوں کاقلع قمع ہوگیا ہے توپھر آئے روز دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کس طرح ہورہی ہیں؟
جب وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کی کھلی حمایت و معاونت کردیں گے تودہشت گرد ی کاقلع قمع کس طرح ہوسکتاہے
دہشت گردی کی روک تھام کے بجائے اسٹیبلشمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تمام تر توانائیاں
اس کوشش میں صرف ہورہی ہیں کہ کس طرح ایم کیوایم کوکچلاجائے
جب تک خودکش حملوں کی ترغیب اوربرین واشنگ کرنے والوں کے خلاف کارورائی نہیں کی جائے گی اورنیشنل
ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوگا، دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔ ندیم نصرت
لاہور خوددکش دھماکے پراظہارمذمت، واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے فوجی اہلکاروں اوردیگرافرادکے لواحقین سے اظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے لاہورمیں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں فوج کے اہلکاروں سمیت چھ افرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کچھ دنوں قبل لاہور میں ہونے والے ہولناک خودکش حملے کے بعد حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے شان اورطمطراق سے یہ دعوے کئے تھے کہ اس نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،دہشت گردوں کاقلع قمع کردیا ہے لیکن آج پھر لاہورمیں ہونے والے خودکش دھماکے نے آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے تمام تر حکومتی دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر سب کچھ ٹھیک ہوگیاہے، دہشت گردوں کاقلع قمع ہوگیا ہے توپھر آئے روزیہ دھماکے، خودکش حملے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کس طرح ہورہی ہیں؟ ندیم نصرت نے کہاکہ جب ملک کے وزیرداخلہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی کھلی حمایت و معاونت کردیں گے، جب خودکش حملوں کی ترغیب دینے والوں اورداعش کی کھلے عام حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے لئے نرم گوشہ رکھیں گے اوراسمبلی میں ان کامقدمہ لڑیں گے توخودکش حملے کرنے والوں اورانہیں اس کی ترغیب دینے والوں کاقلع قمع کس طرح ہوسکتاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کاتحفظ کرنے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تمام تر توانائیاں اس کوشش میں صرف ہورہی ہیں کہ کس طرح ایم کیوایم کے ٹکڑے کئے جائیں، کس طرح ایم کیوایم کوکچلاجائے ،کس کس طرح ایم کیوایم کوبدنام کیاجائے اورلندن میں قائد تحریک الطاف حسین کے لئے کس کس طرح مشکلات پیداکی جائیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ جب تک حکومت اوراس کے تمام اداروں کی ترجیحات درست نہیں ہوں گی، جب تک خودکش حملوں کی ترغیب اوربرین واشنگ کرنے والوں کے خلاف کارورائی نہیں کی جائے گی اورکالعدم تنظیموں کی حمایت ومعاونت ختم نہیں ہوگی اورنیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوگا،ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔ ندیم نصرت نے لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعاکی ۔
*****
10/18/2025 6:14:23 PM
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
مہاجروں کو انصاف فراہم کیا جائے
...
16 Oct 2025
خدارا افغانستان سےدشمنی بڑھانےکے بجائےمعاملات کوبہتر بنائیں۔ الطاف حسی
...
15 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور غ
...
12 Oct 2025
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید
...
11 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us