Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
فکس اٹ کے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 4/2/2017 1
فکس اٹ کے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
پرامن مظاہرین اپنے مطالبات کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ کی رہائش گاہ تک جاناچاہتے تھے، ندیم نصرت
حکومت سندھ نے ظالم وسفاک ڈکٹیٹر حکمرانوں کی طرح مظاہرین پر واٹرکینن، آنسو گیس کا بے دریغ استعمال اور
لاٹھی چارج کے ذریعہ ظلم وبربریت کابازار گرم کرایا، ندیم نصرت
سندھ حکومت مکمل طورپر ڈکٹیٹرحکومت یعنی قدیم زمانے کی بادشاہت کاعملی روپ دھارچکی ہے، ندیم نصرت
صوبہ سندھ میں آئین وقانون کے مطابق سندھ حکومت کی ڈکٹیٹر شپ کا عمل فی الفور ختم کرایاجائے،ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی پریس کلب پر فکس اٹ کے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک احتجاجی بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کہ آج کراچی میں سول سوسائٹی فکس اٹ کی جانب سے پرامن مظاہرہ کیاجارہا تھا ، پرامن مظاہرین اپنے مطالبات کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ کی رہائش گاہ تک جاناچاہتے تھے لیکن حکومت سندھ نے ظالم وسفاک ڈکٹیٹر حکمرانوں کی طرح احکامات دیکر پولیس کے ذریعہ فکس اٹ کے بانی عالمگیرخان اور ان کے ساتھیوں پر واٹرکینن، آنسو گیس کا بے دریغ استعمال اورلاٹھی چارج کے ذریعہ ظلم وبربریت کابازار گرم کرایا میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
ندیم نصرت نے کہاکہ آج پرامن مظاہرین پر جس طرح کے وحشیانہ مظالم ڈھائے گئے اور فکس اٹ کے رہنماؤں کو گرفتارکیاگیا اس ثابت کردیا ہے کہ سندھ حکومت مکمل طورپر ڈکٹیٹرحکومت یعنی قدیم زمانے کی بادشاہت کاعملی روپ دھارچکی ہے اوروہ نہ تو اظہاررائے کی آزادی دینا چاہتی ہے اورنہ ہی پرامن مظاہرے کو برداشت کرتی ہے ۔ انہوں نے سندھ حکومت کے ظالمانہ وسفاکانہ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیاکہ فکس اٹ کے رہنماؤں بشمول فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو فی الفور رہا کرایاجائے اورصوبہ سندھ میں آئین وقانون کے مطابق سندھ حکومت کی ڈکٹیٹر شپ کا عمل فی الفور ختم کرایاجائے ۔ آخر میں ندیم نصرت نے کہاکہ میں فکس اٹ کے پرامن مظاہرین پر ڈھائے جانے والے پولیس تشدد اورمظالم پرمتاثرین سے دلی ہمدردی کااظہارکرتا ہوں۔
*****
1/17/2026 12:52:00 PM
خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآ
...
11 Jan 2026
وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائ
...
09 Jan 2026
اتوارکو مزارقائداعظم پرباغ جناح میں ہونے والے خیبرپختونخواہ کے وزیراع
...
09 Jan 2026
وینزویلاپر حملے نےکسی بھی ملک کی آزادی اور خودمختاری کےاحترام کو مٹادی
...
06 Jan 2026
وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس ماد
...
05 Jan 2026
تعصب الطاف حسین نے کیا یا الطاف حسین کے ساتھ تعصب کیاجاتارہا ہے؟
...
04 Jan 2026
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا پیمرا سے گستاخانہ مواد نشر کرنے پر ف
...
30 Dec 2025
بے نظیر بھٹو کےقتل کابدلہ کراچی ،حیدرآباد اورسندھ بھر میں قتل وغارتگری
...
29 Dec 2025
پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ
...
29 Dec 2025
مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبو
...
28 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us