Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
دہشت گردی کے نام پر اہل تشیع مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت
Posted on: 3/31/2017
دہشت گردی کے نام پر اہل تشیع مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت
ایک دولتمندعرب ملک کے کہنے پر شیعہ آبادی کے خلاف نفرت پھیلائی گئی ، انکے لئے کفر کے فتوے جاری کئے گئے
سرکاری ایجنسیوں کی پروکسیز کے قائم کردہ مدرسوں میں معصوم طلبہ کواہل تشیع مسلمانوں سے نفرت کادرس دیاگیا،
اسی نفرت کے پودے آج درخت بن چکے ہیں اور فرقہ وارانہ دہشت گردی نے ملک کواپنی لپیٹ میں لیاہواہے
جنرل راحیل شریف نے عرب ملکوں کی ایک ایسی فوج کی قیادت کی ذمہ داری قبول کی جس کے بارے میں یہ تاثرعام
ہے کہ وہ اہل تشیع مسلمانوں کے خلاف قائم کی گئی ہے۔پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعہ پر اظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے پارہ چنارمیں واقع امام بارگاہ پرہولناک دھماکہ کی پرذور مذمت کی ہے اوردھماکے میں درجنوں معصوم وبے گناہ افراد کے شہید وزخمی ہونے پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے نام پر اہل تشیع مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں ایک دولتمندعرب ملک کے کہنے پر شیعہ آبادی کے خلاف نفرت پھیلائی گئی ، انکے لئے کفر کے فتوے جاری کئے گئے اورسرکاری ایجنسیوں کی پروکسیز کے قائم کردہ مدرسوں میں معصوم طلبہ کواہل تشیع مسلمانوں سے نفرت کادرس دیاگیا،اسی نفرت کے بیج سے نکلنے والے پودے آج درخت بن چکے ہیں اورآج فرقہ وارانہ بنیادوں پردہشت گردی نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لیاہواہے،آج پارہ چنارمیں ہونے والادہشت گردی کاواقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ پارہ چنار میں دہشت گردی کاواقعہ ملک میں جاری آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سفاک دہشت گردوں کے خلاف عملی کارروائی کرنے کے بجائے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے کالعدم جہادی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی ، سیاسی وعسکری تجزیہ نگاروں کی جانب سے بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث فرقہ پرست تنظیموں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عزم ظاہرکیاجائے گا تو پھر بے گناہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی ضمانت کس طرح دی جاسکتی ہے ؟ ندیم نصرت نے کہاکہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے عرب ملکوں کی ایک ایسی فوج کی قیادت کی ذمہ داری قبول کی جس کے بارے میں یہ تاثرعام ہے کہ وہ اہل تشیع مسلمانوں کے خلاف قائم کی گئی ہے اوراس طرح پاکستان میں فرقہ واریت کومزید ہوادی گئی ہے۔ آخرانہیں اس بات کی اجازت کیوں دی گئی ؟ یہ نجی ملازمت نہیں بلکہ درجنوں سنی ریاستوں کی قائم کردہ افواج کی سربراہی ہے جو سرکاری ملازمت کے زمرے میں آتی ہے ۔ ندیم نصرت نے پارہ چنار میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
*****
8/3/2026 12:56:33 PM
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موو
...
29 Jul 2026
معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنابند کی جائے، الطاف حسین
...
29 Jul 2026
پاکستان میں ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے جین زی کوآگے آنا ہوگا۔الطا
...
27 Jul 2026
مہاجرکسی سے نفرت نہیں کرتے مہاجروں نے ظلم کیایامہاجروں پر ظلم کیاگیا
...
26 Jul 2026
سندھ کودیہی اورشہری کی بنیادپر تقسیم الطاف حسین نے کیا یا ذوالفقارعلی
...
25 Jul 2026
کشمیر کو مکمل آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے۔الطاف حسین
...
25 Jul 2026
پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شریف خاندان اوربھٹوخاندان کی بادشاہت ا
...
23 Jul 2026
پیپلزپارٹی کی حکومت ایک سازشی منصوبے کے تحت سندھ کے مستقل باشندوں سندھ
...
21 Jul 2026
مہاجروں کے خلاف مظالم اورآمریت کے تسلط میں ذوالفقارعلی بھٹوکاکردار الط
...
21 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us