Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیصل سبزواری کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن قرارد ینا انتہائی شرمناک ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی


فیصل سبزواری کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن قرارد ینا انتہائی شرمناک ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 3/27/2017
فیصل سبزواری کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن قرارد ینا
انتہائی شرمناک ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
فیصل سبزواری ،خواجہ اظہارالحسن اوراس جیسے دیگر لوگ مکمل طورپر اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ چکے ہیں اوراس کی
خوشنودی حاصل کرنے کیلئے انتہادرجے تک گرگئے ہیں
جس قائدکے نام سے اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، اس کے خلاف ایوانوں میں زہر اگل رہے ہیں
فیصل سبزواری اوراس جیسے دیگرارکان میں اگراتنی ہی اخلاقی جرات ہے تو وہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملنے
والی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں، ان کی بنائی ہوئی ایم کیوایم چھوڑیں، اپنی جماعت بنائیں اورعوام میں جاکر
اپنی جماعت کے نام سے عوام سے ووٹ لیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 
ایم کیوایم کے باغیرت، باضمیراورباوفاکارکنان،مہاجر مائیں،بہنیں ،بزرگ اورنوجوان ضمیرفروشوں کوکبھی بھی معاف نہیں کریں گے

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن قراردینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فیصل سبزواری ،خواجہ اظہارالحسن اوراس جیسے دیگر لوگ مکمل طورپر اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ چکے ہیں اوراس کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے آج اس حدتک گرگئے ہیں کہ جس قائدکے نام سے اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، اس کے خلاف ایوانوں میں زہر اگل رہے ہیں،ایم کیوایم کے آئین سے قائدتحریک الطاف حسین کانام نکالنے والے ضمیرفروش ارکان نے اس سے پہلے سندھ اسمبلی میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کو آرٹیکل 6 کے تحت سزادینے کامطالبہ کیااورپھرآج قائدتحریک الطاف حسین کے نام پربننے والی یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کرنے کے بل کی نہ صرف حمایت کی بلکہ فیصل سبزواری نے ضمیرفروشی کی تمام حدوں کوعبورکرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر میں قائدتحریک الطاف حسین کو ملک دشمن قراردیا جوانتہائی شرمناک ہے اوراس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ فیصل سبزواری اوراس جیسے دیگرارکان میں اگراتنی ہی اخلاقی جرات ہے تو وہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملنے والی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں، ان کی بنائی ہوئی ایم کیوایم چھوڑیں، اپنی جماعت بنائیں اورعوام میں جاکراپنی جماعت کے نام سے عوام سے ووٹ لیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام باغیرت، باضمیراورباوفاکارکنان،مہاجر مائیں،بہنیں ،بزرگ اورنوجوان ایسے ضمیرفروشوں کوکبھی بھی معاف نہیں کریں گے جنہوں نے اپنے اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کی پیٹھ میں چھراگھونپا، شہیدوں کے لہوکاسوداکیااوراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکرتحریک کونقصان پہنچانے کاعمل کیا۔

6/26/2017 12:31:41 PM