متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان آج سہ پہر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں
اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، اعلامیہ ایم کیوایم
قائدتحریک الطاف حسین کے آڈیو بیان بارے میں کئے جانے والے منفی پروپیگنڈوں کا جواب دیاجائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان آج بروز ہفتہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ یہ پریس کانفرنس لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 کی جائے گی ۔ اس پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم دشمن عناصر کی جانب سے بابائے مہاجرقوم اور ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے آڈیو بیان بارے میں کئے جانے والے منفی پروپیگنڈوں کا جواب دیں گے ۔
*****