Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 33ویں یوم تاسیس اور مہاجر ڈے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لند ن میں بابائے مہاجرقوم اورقائد تحریک الطاف حسین کے نام تہنیتی پیغامات کی بھر مار


ایم کیوایم کے 33ویں یوم تاسیس اور مہاجر ڈے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لند ن میں بابائے مہاجرقوم اورقائد تحریک الطاف حسین کے نام تہنیتی پیغامات کی بھر مار
 Posted on: 3/24/2017
ایم کیوایم کے 33ویں یوم تاسیس اور مہاجر ڈے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لند ن میں
بابائے مہاجرقوم اورقائد تحریک الطاف حسین کے نام تہنیتی پیغامات کی بھر مار 
بانی وقائد الطاف حسین سے تجدید عہد وفا ، قائد پر مکمل اعتماد اورحق پرستی کی جدوجہد جاری رکھنے کاعزم 
ناصر حسین ،عارف حسین ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہدا کے درجات کی بلندی ،اسیر و ں کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی، قائد تحریک کی درازی عمر اورتحریک کی کامیابی کیلئے دعائیں

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیویم انٹرنیشنل سیکر یٹر یٹ لندن میں بابائے مہاجر قوم اوربانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین کے نام پاکستان سمیت دنیا بھر سے فیکس ،ای میل،سوشل میڈیا او ردیگر ذرائع سے بہت بڑی تعداد میں تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔ ان پیغاما ت میں کارکنان نے جناب الطاف حسین سے اپنے عہد وفا کی تجدیدبھی کی ہے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد،نامساعد حالات اورآزمائش کی ہرگھڑی میں آخری سانس تک تنظیم سے جڑے رہنے،حق پرستی کی جدوجہد کومسلسل جاری رکھنے کاعزم بھی کیا گیا ۔ پیغامات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور عارف حسین شہید ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہدا کے درجات کی بلندی ،اسیر وں کی رہائی ،لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے ساتھ درازی عمر اورتحریک کی کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں ہیں ۔ ایم کیوایم کے33ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں بہت بڑی تعداد میں قائد تحریک سے عقید ومحبت کااظہار کیا گیا ہے تاہم تمام کارکنان کے جذبات کو کام کی زیادتی وتنظیمی مصروفیات کی بنا نیوز میں شامل نہیں کئے جارہیں جس پر شعبہ اطلاعات کے ارکان معذرت خواہ ہیں۔ حالات کے سبب پیغامات ارسال کرنے والوں کے نام یہاں تحریر نہیں کیے جارہے ہیں ، انتہائی اختصار سے کام لیتے ہوئے چند کارکنان کے جذبات پیش کیے جارہے ہیں کیونکہ قائد تحریک سے تجدیدعہد کرنے والوں نے کچھ اس طرح سے تجدید کی کہ قائد میں عہد کرتا ہوں جب تک میں زندہ ہوں اس وقت تک میرے قائد، میرے رہبر میرے روحانی باپ صرف آپ رہیں گے ،میں نہ کبھی کسی ذمہ دار کا رکارکن بنو ں گا نہ کسی ایم پی اے ،ایم این اے ،سینٹر یا رابطہ کمیٹی کے رکن کا کارکن بنوں گا ،قائد میں نہ کسی لندن رابطہ کمیٹی کا کار کن ہوں اور نہ ہی پاکستان رابطہ کمیٹی کاکار کن ہوں،میرا ہرکسی سے تعلق صرف آپ کی وجہ سے ہے ،قائد میں عہد کر تا ہوں تحریک کی طرف سے ملنے والی ہر ہدایت پرعمل کرنے کی پوری کوشش کروں گا ، قائد میں شرمندہ ہوں پر مجبو ر ہوں اور صرف آپکا وفادار ہوں ،دل جان مال سب آپکا ہے ۔ایک اور کارکن نے کچھ اس طرح سے عہد کیا کہ میں تجدید عہد وفا کر تا ہوں کہ میں اپنی آخری سانس تک اپنے محبوب قائد جناب الطاف حسین بھائی کا وفادار رہوں گااور اپنے قائد کے ہر فیصلے پر لبیک کہوں گا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے قائد کا ثابت قدم ساتھی رکھے ،اور اللہ تعالیٰ قائد تحریک کاسایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم ودائم رکھے ۔۔۔ آمین۔ ایک اور کارکن نے کہا کہ جئے الطاف بھائی جان ہم سب کے قائدآج کے دن ہم تم سے وعدہ کر تے ہیں، ہم اپنے شہیدوں کو قائد یاد ہمیشہ رکھیں گے ،ہم کر کے وہ دکھلائیں گے کاغذ پر جو لکھا کر تے ہیں، آپ سے وعدہ کر تے ہیں 33واں یوم تاسیس بہت بہت مبارک ہو ۔ جرمنی اور یور پ کے کارکنوں نے کہاکہ قائد مہاجر قوم تحریک او ران کے ساتھ کام کرنے والی رابطہ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران وکارکنان کو ایم کیوایم کا 33واں یوم تاسیس مبارکباد ہو ۔ ایک اورکارکن نے تجدیدعہد کرتے ہوئے کہا کہ میں تجدید عہد وفا کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ اپنے قائد جناب الطاف حسین بھائی کا وفادار رہوں گا اور مرتے دم تک قائد کے ہر فیصلے پر لبیک کہونگا ،میرا قائد میر اغرور جئے الطاف حسین ۔۔۔سدا جئے ۔ایک خاتون کارکن نے کچھ اس طرح منظوم تبصرہ کیا کہ ’’ ہم نے کہہ تو دیا ہمیں کیا چاہیئے ،ہمیں منز ل نہیں رہنما ء چاہیئے ۔ہے نقیب انقلاب ۔۔۔الطاف ۔۔۔ الطاف ۔ حق کی کھلی کتاب ۔۔۔ الطاف ۔۔۔ الطاف ۔ برطانیہ کے کارکن نے تجدید عہد وفا کر تے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر تجدید عہد وفا کر تے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادر رکھے اللہ تعالیٰ ہمارے قائد کو ایک بار پھر سر خ روح کرے اور تحریک کے شہیدو کے درجات بلند فرما ئے آمین۔حیدر آباد کے کارکن اس شعر کے ساتھ جناب الطاف حسین سے اپنی عقید ت کا اظہا ر کیا کہ سینہ پہ گولی کھائیں گے ۔۔۔پاکستان بچائیں گے ۔۔۔ زندہ ہیں مہاجر زندہ ہیں ۔۔۔ الطاف کے دم سے زندہ ہیں ۔ایک کارکن نے کہا کہ الطاف حسین کو سمجھنے کیلئے آدمی میں دو چیزوں کا ہونا ضروری ہے ایک ماں کا نیک ہونا دوسرے باپ کا ایک ہونا ۔میر پور خاص کی خاتون کارکن نے کہا کہ ہم غافل تو نہ تھے اپنے عہد سے لیکن ۔۔۔ وقت نے ایک بار پھر عہد وفا مانگی ہے ، زندگی جینا ہے تو پھر حالات سے ڈرنا کیسا ۔۔۔ جنگ جو لازم ہو تو مقابل نہیں دیکھا کرتے۔۔ایک او رکارکن نے کہا کہ آج بھی منزلوں پر لگی ہے نظر ،دل شکستہ نہ سمجھیں زمانہ ہمیں،دل میں رکھتے ہیں عزم سفر آج بھی ،سینہ سپر آج بھی۔

*****

5/24/2017 8:29:02 AM