Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے فون پر گفتگو
 Posted on: 9/24/2013
ایم کیوایم کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے فون پر گفتگو
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار
قائد تحریک الطاف حسین، ایم کیوایم کی پوری قیادت اور کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
خدمت خلق فاؤنڈیشن نے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر زلزلے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، بلوچستان کے متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرینگے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
زلزلے کے متاثرین کی امداد اور مصیبت زدہ عوام کی امداد کیلئے ایم کیوایم کی قیادت نے جس قومی جذبہ کا اظہار کیا ہے اور قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر عبد المالک
لندن۔۔۔24، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستارنے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک سے فون پر گفتگوکی اور ان سے آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں آنے والے قیامت خیززلزلے پر قائد تحریک الطاف حسین، ایم کیوایم کی پوری قیادت اورکارکنان دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کوبتایاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر زلزلے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اوربلوچستان کے متاثرہ بھائیوں کی ہرممکن امدادکریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے ڈاکٹرفاروق ستارسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی امداد اور مصیبت زدہ عوام کی امداد کیلئے ایم کیوایم کی قیادت نے جس قومی جذبہ کااظہارکیاہے اورقابل تحسین ہے اور بلوچستان کے عوام اس پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت کے شکرگزارہیں۔

12/4/2016 6:19:31 AM