پنجاب یونیورسٹی میں پختون کلچرل فیسٹول کے موقع پر جمعیت طلبہ کے غنڈوں کاپختون طلبہ وطالبات پر حملہ ، تشدد اوراسٹالز کوآگ لگانے کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت ،کنوینر ندیم نصرت
اس سے پہلے بھی پنجاب میں پختونوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کئے جانے کے بیشترواقعات پیش آچکے ہیں
آج پنجاب یونیورسٹی میں پختون طلبہ وطالبات کوتشدداوردہشت گردی کانشانہ بناکرجمعیت کے غنڈوں نے پختونوں اوران کے کلچرسے اپنی شدیدنفرت اورتعصب کامظاہرہ کیاہے
یہ عمل پختون طلبہ ہی نہیں بلکہ تمام پختون عوام میں مزیددوریاں پیداکرنے کاسبب بنے گا۔ ندیم نصرت
پختون طلبہ پرحملے اورتشددمیں ملوث عناصر کوفی الفورگرفتارکیا جائے ۔ندیم نصرت
تشددکے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلبہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے پنجاب یونیورسٹی میں پختون کلچرل فیسٹول کے موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے عناصرکاپختون طلبہ وطالبات پر حملے ، انہیں تشددکانشانہ بنانے اوراسٹالز کوآگ لگانے کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پختون طلبہ وطالبات پختون کلچرل فیسٹول کے موقع پر پرامن اندازمیں اپنے کلچر کوپیش کررہے تھے جس میں دیگرطلبہ وطالبات بھی شریک تھے ، یہ پختون طلبہ وطالبات کسی کے خلاف کوئی عمل نہیں کررہے تھے لیکن ان پر جس طرح سے جمعیت کے غنڈوں نے حملہ کیا، انہیں جس طرح بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا، جس طرح اسٹالزکوآگ لگائی ، جس طرح طالبات تک کونشانہ بنایا،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اس سے پہلے بھی پنجاب میں پختونوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کئے جانے کے بیشترواقعات پیش آچکے ہیں اورآج پنجاب یونیورسٹی میں پختون طلبہ وطالبات کوتشدداوردہشت گردی کانشانہ بناکرجمعیت کے غنڈوں نے پختونوں اوران کے کلچرسے اپنی شدیدنفرت اورتعصب کامظاہرہ کیاہے ۔ ندیم نصرت نے مزیدکہاکہ ملک میں صوبوں اورلسانی اکائیوں کے درمیان پہلے ہی بہت دوریاں اورتلخیاں پائی جاتی ہیں ، اب یہ عمل پختون طلبہ ہی نہیں بلکہ تمام پختون عوام میں مزیددوریاں پیداکرنے کاسبب بنے گا۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ پختون طلبہ پرحملے اورتشددمیں ملوث عناصر کوفی الفورگرفتارکیا جائے ۔ انہوں نے تشددکے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلبہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
*****