Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ بیلجیئم کے زیراہتمام ایم کیوایم کا33واںیوم تاسیس منایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ بیلجیئم کے زیراہتمام ایم کیوایم کا33واںیوم تاسیس منایاگیا
 Posted on: 3/19/2017
متحدہ قومی موومنٹ بیلجیئم کے زیراہتمام ایم کیوایم کا33واںیوم تاسیس منایاگیا
انٹورین میں ہونے والی تقریب میں ذمہ داران وکارکنان کی شرکت 
وڈیولنک کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کوبراہ راست مخاطب دیکھ کرتمام کارکنوں میں زبردست جوش وخروش 
یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا، بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین سے تجدیدعہدوفاکیاگیا

متحدہ قومی موومنٹ بیلجیئم کے زیراہتمام ایم کیوایم کا33واںیوم تاسیس زبردست جوش وخروش سے منایاگیا۔ اس سلسلے میں بیلجئم کے شہر انٹورین میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔ کارکنان نے یوم تاسیس کے موقع پروڈیولنک کے ذریعے قائدتحریک جناب الطاف حسین کابراہ راست خطاب سنااوربابائے مہاجرقوم کوبراہ راست مخاطب دیکھ کرتمام کارکنوں میں زبردست جوش وخروش پیداہوگیا۔ اس موقع پر یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹاگیااورکارکنان نے بابائے مہاجر قوم جناب الطاف کے حق میں زوردارنعرے بھی لگائے ۔ تمام شرکاء نے بانی وقائدالطاف حسین سے تجدید عہدوفا کیااورمہاجرڈے کی مناسبت سے تمام کارکنوں نے کرتاپاجامہ پہن کرمہاجرثقافت کااظہاربھی کیا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیوایم بیلجیئم کے آرگنائزرنے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہاجردشمن قوتیں مہاجروں کے اتحاد کوپارہ پارہ کرنے اوران کے حقوق کی تحریک کوختم کرنے کی کوششی کررہی ہے لیکن وہ جتنی بھی سازشیں کیوں نہ کرلیں مہاجرعوام اورایم کیوایم کے سچے کارکنوں کوبانی وقائداوربابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین سے دورنہیں کیاجاسکتا۔ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کریں گے اوراپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

*****





8/24/2017 3:49:17 AM