Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
صوبہ خیبرپختونخوا میں اخباری اشتہار میں شیعہ مسلمانوں کو غیرمسلم قرارانتہائی قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
Posted on: 3/19/2017
صوبہ خیبرپختونخوا میں اخباری اشتہار میں شیعہ مسلمانوں کو غیرمسلم قرارانتہائی قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
خاکروب کی آسامی کیلئے اشتہار میں شرط رکھی گئی ہے کہ امیدوار کا شیعہ ، ہندو، بالمیکی یا عیسائی ہوناچاہیے، ندیم نصرت
اگرپاکستان کے قانون کے مطابق کوئی غیرمسلم ہی خاکروب بن سکتا ہے تو کے پی کے کی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو کس قانون کے تحت غیرمسلموں کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے ؟ندیم نصرت
تحریک انصاف ،مذہبی انتہاء پسندوں کی خوشنودی کیلئے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا مظاہرہ کررہی ہے ، ندیم نصرت
شیعہ مسلمانوں کی دل آزاری کرکے تحریک انصاف ،پاکستان میں کونسی تبدیلی لاناچاہتی ہے ؟ندیم نصرت
شیعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے پر تحریک انصاف کے رہنما شیعہ مسلمانوں سے معافی مانگیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے صوبہ خیبرپختونخوا بنوں میں خاکروب کی آسامی کیلئے شائع ہونے والے اخباری اشتہار میں شیعہ مسلمانوں کو غیرمسلم قراردینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج مورخہ 19، مارچ2017ء کو روزنامہ آج میں شائع ہونے والے اشتہار میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کی جانب سے خاکروب کی آسامی کیلئے اشتہار میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں اوراہلیت کی شرائط میں ایک شرط یہ بھی رکھی گئی ہے کہ امیدوار کا شیعہ ، ہندو، بالمیکی یا عیسائی ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی غیرمسلم ہی خاکروب بن سکتا ہے تو کے پی کے کی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو کس قانون کے تحت غیرمسلموں کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے ؟اوراگرملکی قانون میں خاکروب کیلئے مذہب یامسلک کی کوئی قید نہیں ہے تو اس اشتہار میں خاکروب کی پوسٹ کیلئے مذہب کی شرط کیوں رکھی گئی ہے ؟ ندیم نصرت نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور تحریک انصاف کے لوگوں نے مذہبی انتہاء پسندوں کی خوشنودی کیلئے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ احترام انسانیت پر یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کے حواری دن رات تبدیلی کا ڈھنڈورا پیٹتے رہتے ہیں، وہ قوم کو جواب دیں کہ شیعہ مسلمانوں کی دل آزاری کرکے تحریک انصاف ،پاکستان میں کونسی تبدیلی لاناچاہتی ہے ؟ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ شیعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے اوران کی دل آزاری کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما شیعہ مسلمانوں سے معافی مانگیں اور نفرت انگیز اشتہارات شائع کرنے کا سلسلہ بند کرے ۔
*****
10/11/2026 9:57:30 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us