Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں نفرت انگیز خیالات چوہدری نثار کی دیرینہ ایم کیوایم اورمہاجردشمنی کے عکاس ہیں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم


قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں نفرت انگیز خیالات چوہدری نثار کی دیرینہ ایم کیوایم اورمہاجردشمنی  کے عکاس ہیں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 3/16/2017
قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں نفرت انگیز خیالات چوہدری نثار کی دیرینہ ایم کیوایم اورمہاجردشمنی 
کے عکاس ہیں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم 
ملک میں بم دھماکے اور خودکش حملے ہو ں تو چوہدری نثارغائب ہوتے ہیں ، ایم کیوایم کے خلاف زہراگلناہو تو منظرعام پر آجاتے ہیں 
ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی ساجد قریشی اور طاہرہ آصف کو شہیدکردیاگیا، رشیدگوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوالیکن چوہدری نثارنے کوئی نوٹس نہیں لیا
2013ء سے جاری آپریشن میں ایم کیو ایم کے 72 کارکنان ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے ، ذمہ داری چوہدری نثارپر عائدہوتی ہے
20سال سے چوہدری نثاراوران کے حواری ایم کیوایم کوکچلنے اورمہاجروں پر ریاستی مظالم ڈھانے میں مصروف ہیں
ہزاروں بے گناہ مہاجرنوجوانوں کاخون چوہدری نثاراوران کے تمام حواریوں کی گردن پر ہے۔ ندیم نصرت 
ڈاکٹر عمران فاروق کے سرکی قیمت 1992ء کے آپریشن میں چوہدری نثارکی حکومت اوراس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہی نے مقررکی تھی
اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر چوہدری نثار ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل میں ایم کیوایم کوہی ملوث کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں ۔ ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کئی بار ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کانعرہ لگاچکے ہیں لیکن چوہدری نثاراوران کے حواریوں کو یہ نعرہ سنائی نہیں دیتا 
وہ قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن اورغدارثابت کرنے اوردیوارسے لگانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ندیم نصرت
چوہدری نثار کالعدم جہادی تنظیموں کے سب سے بڑے ہمدرد اورحامی ہیں، کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سے کھلے عام ملاقاتیں کرتے ہیں
چوہدری نثار لال مسجد کے مولاناعبدالعزیزکے سب سے بڑے دوست ہیں ،انہوں نے مولانا عبدالعزیزکے خلاف کارروائی کی مخالفت کی 
ملااختر منصورکو شناخت کارڈ جاری کرنے اور کالعدم تنظیموں سے تعلقات پر چوہدری نثارکو وزیرداخلہ کے عہدے سے برطرف کیا جائے 
چوہدری نثار منی لانڈرنگ کیس میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف تحقیقات ختم ہونے پر بہت چراغ پاہیں 
چوہدری نثاراپنے اس نفرت انگیز طرز عمل اورسوچ وفکرسے دوریوں اورتلخیوں کو مزید بڑھارہے ہیں ۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ندیم نصرت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں زہریلے اورنفرت انگیز خیالات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثار کے خیالات ان کی دیرینہ ایم کیوایم اورمہاجردشمنی کی کھلی عکاسی کرتے ہیں۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ملک میں دھماکے، خودکش حملے اوردہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں تو چوہدری نثارغائب ہوتے ہیں اوروہ اسی وقت منظرعام پر آتے ہیں کہ جب انہیں ایم کیوایم کے خلاف زہراگلناہوتاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ چوہدری نثار کے اس دورمیں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کوکراچی میں ان کے صاحبزادے سمیت بیدردی سے شہیدکردیاگیا جبکہ ایم کیوایم کی یم این اے محترمہ طاہرہ آصف کو لاہور میں گولیاں مارکرشہیدکردیاگیا، اسی طرح تیسرے رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل کوبھی قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی کیاگیااوروہ طویل عرصہ تک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلارہے لیکن وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ان واقعات پر کوئی نوٹس نہیں لیا، 2013ء سے جاری آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے 72 کارکنان پولیس اوررینجرز کے ہاتھوں سرکاری حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے لہٰذا وفاقی وزیرداخلہ کی حیثیت سے چوہدری نثارپر بھی ان ماورائے عدالت قتل کی پوری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کھلے ظلم پر شرمندہ ہونے کے بجائے الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے کے مصداق چوہدری نثارالٹاایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ہی زہر اگل رہے ہیں جوان کی دیرینہ ایم کیوایم اورمہاجردشمنی کا کھلا عکاس ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ 20سال سے چوہدری نثاراوران کے حواری مختلف آپریشنزکی آڑ میں ایم کیوایم کوکچلنے اورمہاجروں پر ریاستی مظالم ڈھانے میں مصروف ہیں،اس دوران ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ہزاروں بے گناہ مہاجرنوجوانوں کاخون چوہدری نثاراوران کے تمام حواریوں کی گردن پر ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے سرکی قیمت 1992ء کے آپریشن میں چوہدری نثارکی حکومت اوراس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہی نے مقررکی تھی اورپھر اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر چوہدری نثارلندن میں ہونے والے ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل میں ایم کیوایم کوہی ملوث کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں اسی لئے وہ لندن میں ہونے والے قتل کاٹرائل پاکستان میں کروارہے ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اپنی 22 اگست کی تقریر پرقوم سے دومرتبہ تحریری طورپر معافی مانگ چکے ہیں اور بارباریہ کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی پر یقین رکھتے ہیں،وہ کئی بار ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کانعرہ لگاچکے ہیں لیکن چوہدری نثاراوران کے حواریوں کو قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے بار بار لگایا گیا ’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ سنائی نہیں دیتا ، وہ قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن اورغدارثابت کرنے اوردیوارسے لگانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ چوہدری نثارقائدتحریک الطاف حسین کومسلسل اپنے الزامات کانشانہ اس لئے بنارہے ہیں کیونکہ قائدتحریک الطاف حسین کالعدم اور جہادی تنظیموں کے خلاف ہیں جبکہ چوہدری نثار کالعدم جہادی تنظیموں کے سب سے بڑے ہمدرد اورحامی ہیں،وہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سے کھلے عام ملاقاتیں کرتے ہیں جنکی تصاویر ریکارڈپر موجودہیں۔ چوہدری نثاراپنی اسی سوچ کے تحت چوہدری نثارنے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کرنے اوروہاں رینجرز کوآپریشن کے اختیارات دینے کی ہمیشہ مخالفت کی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ چوہدری نثار لال مسجد کے مولاناعبدالعزیزکے سب سے بڑے دوست ہیں جنہوں نے لال مسجد آپریشن میں فوجی افسران اورپولیس اہلکاروں کوشہیدکیانوجوانوں کوخودکش حملوں کی ترغیب دی۔جب بھی مولانا عبدالعزیزکے خلاف کارروائی کی بات کی گئی توچوہدری نثارنے اس کی مخالفت کی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ افغان طالبان کے امیر ملااختر منصورکوپاکستانی شناخت کارڈ جاری کرنے اورغیرملکی دہشت گردوں اورکالعدم جہادی تنظیموں سے تعلقات پر چوہدری نثارکووفاقی وزیرداخلہ کے عہدے سے برطرف کیا جائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ چوہدری نثار منی لانڈرنگ کیس میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف الزام ثابت نہ ہونے اورتحقیقات ختم ہونے پر بھی بہت چراغ پاہیں اسی لئے ہرچندروزبعد برطانیہ کی حکومت اوراس کے اداروں کوتنقیدکانشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثاراپنے اس نفرت انگیز طرز عمل اورسوچ وفکرسے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں کررہے ہیں بلکہ دوریوں اورتلخیوں کو مزید بڑھارہے ہیں ۔

*****

3/24/2017 7:03:49 PM
آج کی بات ...
23 Mar 2017
ایک سوال ...
22 Mar 2017
آج کی بات ...
22 Mar 2017