Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے پختونوں اوردیگر مظلوم قومیتوں کے نام قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا آڈیوپیغام


 Posted on: 2/22/2017
پاکستان کے پختونوں اوردیگر مظلوم قومیتوں کے نام
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا
آڈیوپیغام
22، فروری2017ء

اعوذباللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمان الرحیم

واجب الاحترام بزرگوں، میری ماؤں ، بہنوں ، تحریکی ساتھیوں، یوتھ اوردنیا بھرمیں رہنے والے پاکستانیو!
السلام علیکم
آج اس ہنگامی پیغام کے ذریعہ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ۔۔۔صدرمملکت ممنون حسین صاحب اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ صاحب سے پرزورمطالبہ کرتا ہوں کہ ملک انتہائی نازک دورسے گزررہا ہے ۔۔۔ایک طرف داخلی انتشار ہے ، دوسری طرف بیرونی سازشیں اور سازشوں کے تانے بانے پاکستان کے خلاف بنے جارہے ہیں۔۔۔پاکستان میں ، میں بہت ادب کے ساتھ کہتا ہوں لیکن جرات کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان میںیہ insurgency ، افراتفری کی جوصورتحال ۔۔۔بے یقینی کی صورتحال۔۔۔انتشار کی صورتحال ہے ا س میں ہماری اسٹیبلشمنٹ اوراسٹیبلشمنٹ کی ایجنسیوں کا سب سے زیادہ حصہ ہے ۔۔۔جاگیردار، وڈیرے اورخوانین یہ تو اپنی جگہ ملک کی تباہی بربادی ، ثقافتی ، کلچر کے اعتبارسے ، تعلیمی اعتبار سے ، سائنسی اعتبار سے ۔۔۔ان کے اقتدارکی وجہ سے قوم پیچھے رہ گئی لیکن ان کو تقویت اورایندھن پہنچانے والی ہماری اسٹیبلشمنٹ جس کو عرف عام میں فوج کہتے ہیں ا س کابڑا کردار رہا ہے ۔۔۔فوج کی ایجنسیوں کا بڑا کردار رہا ہے۔۔۔ابھی زیادہ دورکی بات نہیں ۔۔۔1992ء میں کہاکہ 72 بڑی مچھلیوں کے خلاف آپریشن ہوگا۔۔۔مگراس کارخ مہاجروں ، اردوبولنے والوں کے خلاف موڑدیاگیا۔۔۔اسی طریقہ سے جب روس چلاگیا تو افغانستان پر فوج اورپنجابی ایلیٹ 
not poor Punjabis, please try to differentiate between elite Punjabis, looter Punjabis and poor Punjabis. My all sympathies are with poor Punjabis 
تومیں یہ کہہ رہا تھاکہ روس کے جانے کے بعدافغانستان کی تباہی میں ۔۔۔اورملک کے اندر انتہاء پسندی پھیلانے ، جہادی گروپس بنانے اورپراکسیز بنانے میں ہماری اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے ۔اس کے بعد 1995ء میں آپریشن شروع کیا۔۔۔2013ء میں آپریشن شروع کیا۔۔۔ضرب عضب کے نام پر۔۔۔وہ دراصل آپریشن تھا ، متحدہ کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا ، اسے ختم کرنا۔۔۔آئی ایس آئی نے درس تبلیغ کے ذریعہ نہیں کیابلکہ گن پوائننٹ ایم کیوایم میں کئی گروپ بنادیے کہ یاسڑک پر سے لاش اٹھاؤ یا زندگی بھر کیلئے جیل جاؤ یا پھرفلاں فلاں گروپ میں شامل ہوجاؤ۔۔۔اسی طرح سوات میں، دیرمیں، فاٹا ایریاز میں جب دنیا نے شورکیا کہ پاکستان سے پوری دنیامیں دہشت گردی export ہورہی ہے تو انہوں نے دنیا کودکھانے کیلئے غریب قبائلیوں، پختونوں پرحملے شروع کردیے، غریب پختونوں کا خون کیا۔۔۔2013ء میں جہاں ایک طرف مہاجروں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایاوہاں پختونوں کو ایسا ناکارہ بنادینا کہ وہ زندگی بھراپنے لئے آوازنہ اٹھاسکیں۔جنرل راحیل شریف کے دور میں کارپیٹ بمبنگ کی گئی۔۔۔لاکھوں آئی ڈی پیزقبائلی علاقوں سے کیمپوں میں بھیجے گئے جہاں بیماریوں کا شکار ہوکر ہزاروں لوگ موت کی آغوش میں چلے گئے۔۔۔کتنے بچے بچیاں دربدرہوئیں۔۔۔اورآج بھی لاکھوں غریب پختون کیمپوں ہیں۔۔۔فخریہ انداز میں کہاکہ ہم نے شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان اورفاٹا کے تمام ایریاز سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔۔۔
میں اپنے پختون بھائیوں سے پوچھتا ہوں کہ اگرسارے دہشت گردوں کا صفایا کردیا تھا۔۔۔لاکھوں پختونوں کوبھوک افلاس کی زندگی ۔۔۔آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پرمجبورکردیا گیا توآج دوبارہ سے کارپیٹ بمبنگ ، ہوائی جہازوں سے قبائلی علاقوں میں بمبنگ اورپورے پاکستان میں جہاں پختون نظرآرہے ہیں۔۔۔جو دہشت گردوں کی وجہ سے چھپ چھپاکے جان بچانے کیلئے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں جہاں جگہ ملی پناہ لینے پر مجبورہوئے۔۔۔وہاں انہیں دہشت گرد کہہ کرپکڑاجارہا ہے ، مارا جارہا ہے ۔۔۔طالبان کے نام پر غریب پختونوں کاخون کیاجارہا ہے لیکن پنجابی طالبان کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔۔۔
میرے پختون بھائیو!
میری تمام ترہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔مہاجربھی مظلوم۔۔۔آپ بھی مظلوم۔۔۔بلوچ عوام بھی مظلوم اوراپنے حقوق کی آوازاٹھانے کے جرم میں غریب سندھی جو مارے جارہے ہیں وہ بھی مظلوم ۔۔۔اور جوپنجابی طالبان ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔۔۔ان کے خلاف کوئی کارپیٹ بمبنگ آپ نے سنی۔۔۔؟بلکہ ٹی وی پر آکرریٹائرڈ پنجابی جرنیل، ریٹائرڈ بریگیڈئیر، کرنل کہتے ہیں کہ’’ پنجاب میں ضرورت نہیں ہے ۔۔۔کراچی کا مسئلہ اور تھا۔۔۔قبائلی علاقوں کامسئلہ اور تھا۔۔۔پنجاب میں کوئی نوگوایریاز نہیں ہے‘‘ ۔۔۔جھوٹ بولتے ہیں،پنجابی طالبان ہیں، طالبان ، القاعدہ کامرکز پنجاب رہاہے ۔۔۔پنجابی طالبان کا انکارکرکے اینکرپرسنز اوردیگر جو ٹی وی پرآرہے ہیںیہ عصبیت پھیلارہے ہیں۔۔۔
پختونو۔۔۔! ان کوپہچانوں، ان کے خلاف آوازاٹھاؤ، متحدہو اوراپنی اپنی پارٹی کی قیادت سے کہو کہ وہ باہرنکلیں ،میدان عمل میں آئیں اورآوازاحتجاج بلند کریں۔۔۔میں غریب پختونوں کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔۔۔جوبے گناہ پختون مارے گئے اورمارے جارہے ہیں میں ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتاہوں۔۔۔میں غریب بلوچ جن کے بچوں کو مارکران کی لاشیں پھینکی جارہی ہیں، ان کے لواحقین سے بھی تعزیت کرتاہوں۔۔۔میں مارے گئے سندھیوں کے لواحقین سے بھی تعزیت کرتاہوں اوربے سہارا مہاجرقوم سے تومیں تعزیت کے علاوہ اورکچھ کربھی نہیں سکتا۔۔۔دعا کرسکتاہوں سو وہ کررہا ہوں۔۔۔جدوجہدکرسکتا ہوں، وہ کررہا ہوں۔۔۔آوازاٹھارہاہوں ۔۔۔دنیا بھرکومظالم سے آگاہ کررہا ہوں۔۔۔میں آج اپنے پیغام کے ذریعہ 
I want to convey the international community that under the garb of operation against religious fanatics or Taliba in FATA areas they are killing actually Pakhtoons not Talban terrorists. Please raise your voice in favor of innocent Pakhtoons.
اللہ تعالیٰ ہم سب مظلوموں کو متحدہونے کی توفیق عطافرمائے اورپنجابی طالبان اوران کے جن سرپرستوں نے پورے ملک کو غلام بنایاہوا ہے اس سے، ہم سب مل کر پاکستان کونجات دلاسکیں۔۔۔آپ لکھ سکتے ہیں تو لکھیں ۔۔۔بول سکتے ہیں توبولیئے۔۔۔میری ہمدریاں پختون عوام کے ساتھ تھیں اورہیں۔۔۔یہ خصوصی پیغام میں مظلوم قومیتوں کے نام کرتا ہوں۔۔۔خصوصاً پختون بھائیوں کے نام کرتاہوں۔۔۔ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کے نام کرتاہوں۔۔۔
والسلام
*****

7/21/2017 5:48:28 PM