Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پنجاب بھرمیں سخت آپریشن کرنے اورپنجابی طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین
Posted on: 2/23/2017
پنجاب بھرمیں سخت آپریشن کرنے اورپنجابی طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین
دہشت گردی کے خاتمہ کی آڑ میں ’’ردالفساد ‘‘ نامی آپریشن شروع کرکے معصوم پختونوں ،بلوچوں اور
سندھیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں پھینکنے کا عمل سراسر ظلم ہے ، الطاف حسین
اگر اسٹیبلشمنٹ واقعی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز
کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سرعام عبرتناک سزا دے، الطاف حسین
پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب مذہبی انتہاء پسندوں اورفرقہ پرست تنظیموں کے گڑھ بن چکے ہیں، الطاف حسین
میری باتوں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ایم کیوایم کوتقسیم درتقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، الطاف حسین
دہشت گردی صوبہ پنجاب میں ہورہی ہے لیکن آپریشن کراچی میں صرف مہاجروں کے خلاف کیاجاتا ہے، الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ اورحکمرانوں نے جتنا سرمایہ اوروقت ایم کیوایم کوتوڑنے کی سازشوں میں ضائع کیا ہے اگر
اتنا وقت ہی پاکستان سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ اورعوام کی جان ومال کے تحفظ پر صرف کیاجاتا تو آج
پاکستان سے دہشت گردی اورفرقہ واریت کاخاتمہ ہوچکا ہوتا، الطاف حسین
لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ہولناک دھماکہ میں بے گناہ شہریوں کے شہیدوزخمی ہونے پرقائد تحریک الطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ہولناک دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں متعدد بے گناہ افراد کے شہید وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کو مذہبی انتہاء پسندی اوردہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پنجاب بھرمیں سخت آپریشن کرنے اورپنجابی طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ کئی برسوں سے قوم کو آگاہ کرتا رہاہوں کہ صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب مذہبی انتہاء پسندوں اورفرقہ پرست تنظیموں کے گڑھ بن چکے ہیں اوریہاں ہزاروں کی تعدادمیں جہادی مدارس قائم کیے جاچکے ہیں جوکہ خودکش بمبار اور دہشت گردوں کی فیکٹریاں بن چکے ہیں لیکن افسوس کہ میری باتوں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ایم کیوایم کوتقسیم درتقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اورحکمرانوں نے جتنا سرمایہ اوروقت ایم کیوایم کوتوڑنے کی سازشوں میں ضائع کیا ہے اگر اتنا وقت ہی پاکستان سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ اورعوام کی جان ومال کے تحفظ پر صرف کیاجاتا تو آج پاکستان سے دہشت گردی اورفرقہ واریت کاخاتمہ ہوچکا ہوتا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جی ایچ کیو، آئی ایس آئی کامرکزی دفتر، کامراہ بیس، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ اوردیگر اہم سرکاری تنصیبات صوبہ پنجاب میں واقع ہے اس کے باوجود سب سے زیادہ دہشت گردی اوربم دھماکہ صوبہ پنجاب میں ہورہے ہیں لیکن افسوس آپریشن کراچی میں صرف ایک طبقہ آبادی مہاجروں کے خلاف کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کی آڑ میں ’’ردالفساد ‘‘ نامی آپریشن شروع کرکے معصوم پختونوں ،بلوچوں اورسندھیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں پھینکنے کا عمل سراسر ظلم ہے ، دنیا جن دہشت گردوں کی نشاندہی کررہی ہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ، اگر اسٹیبلشمنٹ واقعی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو لال مسجد کے خطیب اور انتہاء پسند دہشت گردوں کے سب سے بڑے حمایتی اوروکیل نام نہاد مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سرعام عبرتناک سزا دے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھرواضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک صوبہ پنجاب میں قائم دہشت گردی کے مراکز کا خاتمہ نہیں کیاجاتا ، القاعدہ، طالبان ، داعش اور کالعدم جہادی تنظیموں کے سرپرستوں کے خلاف عملی کارروائی نہیں کی جاتی ملک سے مذہبی منافرت اورفرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا۔ جناب الطاف حسین ارباب اختیار اوراقتدار سے پرزورمطالبہ کیاکہ لاہور میں دھماکہ کا
نوٹس لیاجائے ،دھماکہ کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز عملی کارروائی کی جائے اورصوبہ پنجاب سمیت ملک بھرکے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھو س ، مثبت اورعملی اقدامات کیے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے لاہورڈیفنس میں دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔
*****
3/18/2024 7:54:14 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے تمام کارکنوں، ماؤں،
...
18 Mar 2024
ملک بھرمیں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے قائد تحریک الطاف ح
...
14 Mar 2024
زکوٰة ، صدقہ ، فطرہ اور دیگرعطیات بڑھ چڑھ کردیں تاکہ ضرورتمندوں کی ز
...
13 Mar 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام اہل وطن کو ر
...
11 Mar 2024
پاکستان کی موجودہ اسمبلی بدترین دھاندلی کے نتیجے میں وجودمیں آئی ہے ،
...
03 Mar 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے وفاپرست امیدواروں نثارپہنور
...
25 Feb 2024
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد کی علالت پر بانی وقائد
...
23 Feb 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہفتہ 24فروری کوٹک ٹاک پر پاک
...
22 Feb 2024
میرے دل میں کسی کیلئے کوئی نفرت نہیں، میں کسی کا برانہیںچاہتا۔ الطاف ح
...
22 Feb 2024
میں ممتازصحافی اوراینکرعمران ریاض کی دوبارہ گرفتاری کی شدیدالفا ظ میں
...
22 Feb 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us