Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین پر متعصب پولیس کا بہیمانہ تشدداوراندھادھندگرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
Posted on: 2/19/2017
اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین پر متعصب پولیس کا
بہیمانہ تشدداوراندھادھندگرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے کراچی کے شہریوں کوڈاکوؤں اوررہزنوں کے رحم وکرم پرچھوڑرکھاہے
ان وارداتوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پرہی تشددکیاجارہاہے
پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے عوام پر جو ظلم وستم ڈھایا ہے وہ پیپلزپارٹی کی کراچی دشمنی اورمہاجردشمنی کاکھلاثبوت ہے ۔ندیم نصرت
اگر یہ ظلم بند نہیں کیاگیا تواس ظلم کے خلاف احتجاج صرف اورنگی ٹاؤن ہی میں نہیں بلکہ پورے شہرمیں ہوگا۔ ندیم نصرت
اورنگی ٹاؤن سے گرفتارکئے گئے تمام بے گناہ افرادکوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ندیم نصرت
چادوچاردیواری کاتقدس پامال کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ندیم نصرت
عوام کوپولیس اورریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کے بجائے انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین پر متعصب پولیس کے بہیمانہ تشدداوراندھادھندگرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن متعصب حکومت سندھ نے ایک طرف توکراچی کے شہریوں کوڈاکوؤں ، رہزنوں اورجرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑرکھاہے دوسری طرف ان وارداتوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پرہی تشددکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن سمیت شہرکے کئی علاقوں اوربازاروں میں جرائم پیشہ عناصر کے گروپ گھروں اوردکانوں میں ڈکیتیاں کررہے ہیں اورشہریوں کی عمربھرکی جمع پونجی لوٹ رہے ہیں، علاقے میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کے خلاف وہاں کے عوام گزشتہ چند روز سے احتجاج کررہے ہیں لیکن انہیں ان کی آوازسننے اورانہیں جان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن حکومت کی ایماء پر آج متعصب پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے اورنگی ٹاؤن کے عوام پر ہی دھاوا بول دیااورگھروں میں گھس گھس کرکئی پرامن نوجوانوں اور بزرگوں کوحراست میں لے لیا، انہیں بری طرح تشددکانشانہ بنایا اورجب خواتین نے ان بے گناہوں کی گرفتاریوں پر احتجاج کیاتوپولیس نے ان پر بھی تشددکیا۔ ندیم نصرت نے اس پولیس ایکشن کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی سندھ میں برسراقتدارآئی ہے اس نے سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی اورحیدرآبادمیں مہاجروں کوان کے حقوق دینے ، انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے اسی طرح ظلم وستم کانشانہ بنایاہے ،آج بھی اس کی متعصب حکومت کراچی میں پولیس کے ذریعے وہی ظلم وستم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے آج اورنگی ٹاؤن کے عوام پر جو ظلم وستم ڈھایا ہے وہ پیپلزپارٹی کی کراچی دشمنی اورمہاجردشمنی کاکھلاثبوت ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ اگر یہ ظلم بند نہیں کیاگیا تواس ظلم کے خلاف احتجاج صرف اورنگی ٹاؤن ہی میں نہیں بلکہ پورے شہرمیں ہوگا اورپھرپیپلزپارٹی کی متعصب حکومت اسے نہیں روک سکے گی۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن سے گرفتارکئے گئے تمام بے گناہ افرادکوفی الفوررہاکیاجائے ، گھروں میں گھس کرچادوچاردیواری کاتقدس پامال کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اورعوام کوپولیس اورریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کے بجائے انہیں انصاف فراہم کیاجائے ۔
8/8/2025 1:43:22 AM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us