Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی درگاہ پرواک تھروگیٹ اورسیکوریٹی کے مناسب انتظامات کا نہ ہونا حکومت سندھ کی نااہلی ہے ۔ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
Posted on: 2/18/2017
حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی درگاہ پرواک تھروگیٹ اورسیکوریٹی کے مناسب انتظامات کا نہ ہونا حکومت
سندھ کی نااہلی ہے ۔ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
پیپلزپارٹی کی حکومت بھٹو کے مقبرے کی تزئین وآرائش اور سیکوریٹی پر تواربوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی درگاہ کی سیکوریٹی کیلئے واک تھرو گیٹ تک میسر نہیں ہیں
سانحہ سیہون شریف کے شہداء کے اعضاء کی بے حرمتی سندھ کے حکمرانوں اورانتظامیہ کی بے حسی کامنہ بولتاثبوت ہے
جس دادو ضلع سے سندھ کے تین وزیراعلیٰ مقررہوئے وہاں اتنے سالوں میں ایک اسپتال تک نہیں ہے ، ندیم نصرت
پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے حکومت کوعوام کی خدمت کا نہیں بلکہ مال بنانے اور جاگیریں اور جائیدادیں بنانے کاذریعہ سمجھاہواہے ،
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ سانحہ سیہون شریف کے شہداء کے اعضاء کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صوبہ سندھ کے حکمرانوں اورانتظامیہ کی بے حسی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے گڑھی خدابخش میں بھٹو کے مقبرے کی تزئین وآرائش اور سیکوریٹی پر تواربوں روپے خرچ کرتی ہے، بلاول ہاؤس کی سیکوریٹی کیلئے تو پوری شاہراہ کوسالوں بند رکھا جاتاہے لیکن حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی درگاہ کی سیکوریٹی کیلئے واک تھرو گیٹ تک میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہاں اتنابڑاہولناک دھماکہ ہوا اور تقریباً سو سے زائدزائرین شہید وزخمی ہوئے ۔ ندیم نصرت نے مزید کہاکہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی درگاہ پرواک تھروگیٹ اورسیکوریٹی کے مناسب انتظامات کا نہ ہونا حکومت سندھ کی نااہلی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب سانحہ سیہون شریف کے شہداء کے اعضاء گندے نالے میں پھینکے جانے کی جودلخراش اطلاعات سامنے آئی ہیں اس سے ظاہرہوتاہے کہ سندھ کے حکمراں کس قدربے حس ہوچکے ہیں ، اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کااب بیانات دینااورانتظامیہ پر برسنا ایک دکھاوااورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکناہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ جوحکام بھی اس کے ذمہ دارہیں انہیں کڑی سزا ملنی چاہیے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جس دادو ضلع سے سندھ کے تین وزیراعلیٰ مقررہوئے وہاں اتنے سالوں میں ایک اسپتال تک نہیں ہے ، پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے حکومت کوعوام کی خدمت کا نہیں بلکہ مال بنانے اورملک اوربیرون ملک جاگیریں اور جائیدادیں بنانے کاذریعہ سمجھاہواہے ، سندھ کے عوام انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مستردکردیں گے۔
*****
8/31/2025 5:50:41 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us