Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے تحت 19، فروری کو اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا، اعلامیہ متحدہ قومی موومنٹ امریکہ
Posted on: 2/17/2017
ایم کیوایم کے تحت 19، فروری کو اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا، اعلامیہ متحدہ قومی موومنٹ امریکہ
نیویارک میں اقوام متحدہ دفتر پر مظاہرہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں
مظاہرہ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا جوکہ بغیرکسی وقفہ کے شام 4 بجے تک جاری رہے گا
مظاہرے میں نیویارک، نیو جرسی، فلاڈلفیا، بوسٹن، میری لینڈ، ورجینیا اور واشنگٹن کے کارکنان وہمدرد پاکستانی شرکت کریں گے
مظاہرے کا مقصد سندھ کے دیگر شہروں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورآمرانہ اقدامات پر دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے
حق پرست عوام 19، فروری کے مظاہرے میں شریک ہوکر مثالی اتحاد ویکجہتی کاثبوت دیں،سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) اوورسیز امریکہ کے تحت 19، فروری کو نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا۔ ایم کیوایم امریکہ کے تحت نیویارک میں ہونے والے مظاہرے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ مظاہرے میں نیویارک، نیو جرسی، فلاڈلفیا، بوسٹن، میری لینڈ، ورجینیا اور واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد پاکستانی شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر پرہونے والے مظاہرے کو مربوط اورکامیاب بنانے کیلئے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سید اسامہ حسن، محترمہ انجم عارف ، انچارج ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ عارف صدیقی ، جوائنٹ چیپٹر انچارج علی قلی، رکن کمیونیکیشن ایند میڈیا سیل محمد خورشید الحق سمیت نیویارک چیپٹر اور یوتھ ونگ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہاگیا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرے کا مقصد کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، مہاجر قوم کی نسل کشی ، غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں، گرفتارکارکنان کی جبری گمشدگیوں ، مہاجرنوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل، مہاجروں کے خلاف ریاستی آپریشن اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اورتصویرکو نشروشائع کرنے پر غیر آئینی و غیر قانونی پابندی جیسے متعصبانہ اورآمرانہ اقدامات پر دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایم کیوایم کے تحت مظاہرہ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا جوکہ بغیرکسی وقفہ کے شام 4 بجے تک جاری رہے گااور مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے نیویارک اور قرب جوار کی ریاستوں میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے گی۔ دریں اثنا ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے امریکہ بھرکے تمام شہروں تعلق رکھنے والے کارکنان اور ہمدردوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ 19، فروری کے مظاہرے میں شریک ہوکر مثالی اتحاد ویکجہتی کاثبوت دیں اورعالمی برادری کی توجہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جانب مبذول کرانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔ آخر میں اجلاس کے تمام شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کیاکہ امریکہ میں مقیم کارکنان تحریک کے مشن ومقصد اورمہاجرقوم کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
*****
8/9/2025 10:39:15 AM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us