Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بکھرے ہوئے لوگوں کو قوم بنایا اور انہیں مہاجرشناخت دی ۔ ہاشم اعظم


قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بکھرے ہوئے لوگوں کو قوم بنایا اور انہیں مہاجرشناخت دی ۔ ہاشم اعظم
 Posted on: 2/14/2017
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بکھرے ہوئے لوگوں کو قوم بنایا اور انہیں مہاجرشناخت دی ۔ ہاشم اعظم
اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھتے ہی تحریک کے خلاف سازشیں شروع ہوگئیں اور ایک منصوبہ بندی کے تحت مہاجروں کا قتل عام کروایا گیا
قائد تحریک الطاف حسین گزشتہ انتالیس سالوں سے مہاجروں سمیت پاکستان بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔
ایم کیو ایم برطانیہ ساؤتھ آل یونٹ کی تنظیم نوکا اجلاس

ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بکھرے ہوئے لوگوں کو قوم بنایا اور انہیں مہاجر شناخت دی ۔ اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھتے ہی تحریک کے خلاف سازشیں شروع ہوگئیں اور ایک منصوبہ بندی کے تحت مہاجروں کا قتل عام کروایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ ساؤتھ آل یونٹ کی تنظیم نو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ساؤتھ آل ، ہیزاور ویسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے شرکت کی۔ہاشم اعظم نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین گزشتہ انتالیس سالوں سے مہاجروں سمیت پاکستان بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔ حقوق کی اس جدوجہد میں پندرہ ہزار سے زائد کارکنان شہید ہوچکے ہیں ، ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری ٹارچر سیلوں میں اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا، سینکڑوں لاپتہ کردیئے گئے اور آج بھی ستر سالہ پروفیسرحسن ظفر عارف سمیت سینکڑوں کارکنان پابند سلاسل ہیں۔لہذا ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قائد تحریک کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا بھر کردار ادا کریں۔ اجلاس سے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی اوررکن آرگنائزنگ کمیٹی راشد احمد نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ اس موقع پررکن آرگنائزنگ کمیٹی محسن سعید ،ساجد علی اور سہیل خانزادہ بھی موجود تھے۔ آخر میں ساؤتھ آل یونٹ کے نئے ذمہ دارا ن کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔


8/20/2017 11:52:18 PM