Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ندیم نصرت
Posted on: 2/12/2017
صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ندیم نصرت
کراچی کی منتخب نمائندہ جماعت کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف بلاجواز کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ندیم نصرت
کالعدم جہادی تنظیموں کے دہشت گردوں کو بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، ندیم نصرت
مقامی ٹی وی چینل کے ٹیکنیشن تیمورکے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے نارتھ ناظم آبادمیں فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں مقامی ٹی وی چینل کے ٹیکنیشن کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج نارتھ ناظم آبادکے علاقے کے ڈی اے چورنگی پرموٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پرکریکرسے حملہ کیاگیا جب مقامی ٹی وی چینل کے نمائندے اس واقعہ کی کوریج کیلئے جائے وقوعہ پہنچے تو دہشت گردوں نے انکی ڈی ایس این جی وین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقامی ٹی وی چینل کے ٹیکنیشن تیمور شہید ہوگئے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ بے گناہ عوام بالخصوص صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب کراچی کی منتخب نمائندہ جماعت کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف بلاجواز کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب کالعدم جہادی تنظیموں کے دہشت گردوں کو بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کسی واقعہ کی کوریج کرنا میڈیاکے نمائندوں کے پیشہ وارانہ فرائض میں شامل ہے اور میڈیا کے نمائندے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض اداکرتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صحافیوں، کیمرہ مینوں اورفوٹوگرافرز کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ندیم نصرت نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے ، مقامی ٹی وی چینل کے ٹیکنیشن تیمورکے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس، عملی اور مثبت اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے مقامی ٹی وی چینل کے ٹیکنیشن تیمور شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا بھی اظہارکیااورانہیں صبرکی تلقین ۔
*****
9/17/2025 1:08:47 AM
The devastation from FloodsInPakistan is the outcome of corruption of
...
30 Aug 2025
A conspiracy against the MQM and I was hatched on August 22, 2016. The
...
23 Aug 2025
The torrential rains in the port city of Karachi swallowed many precio
...
20 Aug 2025
Is Pakistan truly a sovereign and independent country?
...
14 Aug 2025
MQM founder and leader Altaf Hussain’s message on MQM’s foundation day
...
27 Jul 2025
Breaking: ❤️ 14th Day Health Update of Altaf Hussain’s health.
...
22 Jul 2025
Health update on day 12 of MQM founder and leader Mr Altaf Hussain
...
20 Jul 2025
*MQM founder Altaf Hussain’s health improving amid hospitalisation in
...
20 Jul 2025
Health update of Mr. Altaf Hussain Founder and leader of MQM
...
12 Jul 2025
The supreme martyrdom of Hazrat Imam Hussain (A.S) and the revered hou
...
09 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us