Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے لاپتہ کارکنان کی جلدازجلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 2/11/2017
ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے لاپتہ کارکنان کی جلدازجلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے، قائد تحریک الطاف حسین
مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کیاجائے، الطاف حسین
رینجرز نے احمدعلی بیگ، سلیم شہزاد اور فرحان ہاشمی سمیت درجنوں کارکنان کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیا ہے، الطاف حسین
لاپتہ کارکنان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اورانکے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت میں مبتلا ہیں، الطاف حسین
کسی بھی لاپتہ کارکن کی جان کو نقصان پہنچا تو مقتول کے ورثاء آئین ، قانون اور شریعت کے
مطابق قاتلوں سے حساب لینے کا حق رکھتے ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کے قائدجناب الطاف حسین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے لاپتہ کارکنان کی جلدازجلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن سلیم شہزاد اور فیڈرل بی ایریا کے سینئرکارکن فرحان ہاشمی سمیت درجنوں کارکنان کوگرفتارکرکے غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اور کئی ماہ گزرجانے کے باوجود ان کی گرفتاری ظاہرنہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان لاپتہ کارکنان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اوران لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت میں مبتلا ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کے ہرشہری کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت اور ریاستی اداروں کا فرض ہے اورآئین وقانون کے دائرے میں کارروائی کرنا ان اداروں پر لازم ہے ۔ ایک جانب ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے، غیرقانونی حراست میں بدترین تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے اور دوسری جانب لاپتہ کارکنان کو عدالت میں پیش نہ کرکے مہاجروں کے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرقانونی حراست میں لاپتہ کارکنان پر انسانیت سوز تشدد کا سلسلہ جاری رہا اور وحشیانہ تشدد کے باعث کسی بھی لاپتہ کارکن کی جان کو نقصان پہنچا تو مقتول کے ورثاء آئین ، قانون اور شریعت کے مطابق قاتلوں سے حساب لینے کا حق رکھتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے لاپتہ کارکنان کی جلدازجلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کیاجائے۔
*****
7/18/2025 10:28:48 PM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us