Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
گلشن اقبال میں ٹریفک حادثے کے ذمہ دارسفاک ڈرائیورکوفی الفورگرفتارکیاجائے ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
Posted on: 2/9/2017 1
گلشن اقبال میں ٹریفک حادثے کے ذمہ دارسفاک ڈرائیورکوفی الفورگرفتارکیاجائے ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
کراچی کے شہریوں کومسافرکوچز کے سفاک ڈرائیورز کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے۔ندیم نصرت
کراچی میں مسافرکوچزکے غیرمقامی اورغیرتربیت یافتہ ڈرائیورز کامحض پیسہ کمانے کی غرض سے روزانہ شہر کی سڑکوں
پرریس لگانا اورمعصوم شہریوں کو کچلناروزکامعمول بن چکاہے
حکومت سندھ کراچی کی سڑکوں پرروزانہ شہریوں کے کچلے جانے کے واقعات سے قطعی طورپرلاتعلق ہے۔ندیم نصرت
ہرسال پولیس ، رینجرز، ٹریفک پولیس اورانتظامیہ پر اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجودکوچز کے ڈرائیورزکوچیک کرنے
اورانہیں ٹریفک قوانین کاپابند بنانے پر کوئی توجہ نہیں جارہی
سندھ کو 90فیصد کراچی سے ملتاہے لیکن کراچی میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے متعصب حکومت کچھ بھی خرچ کرنے پر تیار نہیں
9 سال میں پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کاکوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کی سٹی گورنمنٹ نے اپنے دورمیں جوگرین بسیں شہرمیں شروع کی تھیں ، متعصب حکومت نے ان بسوں کوبھی تباہ کردیاہے
متعصب صوبائی حکمران محض ترقیاتی منصوبوں کے نام پر صوبائی بجٹ کی لوٹ مارمیں مصروف ہیں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے گلشن اقبال کے علاقے میں مسافرکوچ کے اندوہناک حادثے میں طالبات سمیت چار افرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی میں مسافرکوچزکے غیرمقامی اورغیرتربیت یافتہ ڈرائیورز کامحض پیسہ کمانے کی غرض سے روزانہ شہر کی سڑکوں پرریس لگانا اورمعصوم شہریوں کو کچلناروزکامعمول بن چکاہے، آئے دن حادثات ہورہے ہیں،صرف گزشتہ تین روز کے دوران ایک ہی علاقے میں اس قسم کے حادثات میں سات افرادجاں بحق ہوچکے جن میں آج کااندوہناک حادثہ بھی شامل ہے لیکن حکومت سندھ کراچی کی سڑکوں پرروزانہ شہریوں کے کچلے جانے کے واقعات سے قطعی طورپرلاتعلق ہے اسلئے کہ کراچی میں بیٹھ کرکراچی اورپورے سندھ پر حکمرانی کرنے والے متعصب صوبائی حکمران محض ترقیاتی منصوبوں کے نام پر صوبائی بجٹ کی لوٹ مارمیں مصروف ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ سندھ جتناصوبائی ریونیو جمع کرتا ہے اس کا 90فیصد ریونیو کراچی دیتاہے لیکن کراچی میں بسوں اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے سندھ کی متعصب حکومت کچھ بھی خرچ کرنے پر تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 سال سے سندھ پر مستقل حکومت کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کاکوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا ہے اورایم کیوایم کی سٹی گورنمنٹ نے 2005ء سے 2010ء کے دوران جوگرین بسیں شہرمیں شروع کی تھیں ، متعصب حکومت سندھ نے ان بسوں کوبھی تباہ کردیاہے ،کراچی کے شہری اچھی بسوں کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ ہرسال پولیس ، رینجرز، ٹریفک پولیس اورانتظامیہ پر اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود شہرکی سڑکوں پرچلنے والی ان قاتل مسافرکوچز کے ڈرائیورزکوچیک کرنے اورانہیں ٹریفک قوانین کاپابند بنانے پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں جارہی ہے اور کراچی کے شہریوں کومسافرکوچز کے سفاک ڈرائیورز کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے آج کے اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبات سمیت تمام افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورزخمیوں کو جلدصحتیاب کرے۔ ندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حادثے کے ذمہ دارڈرائیورکوفی الفورگرفتارکیاجائے اوراسے کوچ چلانے کی اجازت دینے والے افرادکے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔
*****
9/18/2025 3:29:25 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us