Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
وفاقی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچلنے اوراسکی قیادت کوختم کرنے کے درپے ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
Posted on: 2/7/2017 1
وفاقی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچلنے اوراسکی قیادت کوختم کرنے کے درپے ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
محروم قوموں کے حقوق کی آوازکوسننے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ طاقت کے ذریعے حقوق کی آوازکواسی طرح دبایاہے
قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ بھی وہی ظالمانہ سلوک کیاجا رہاہے جوہر مظلوم قوم کے لیڈرکے ساتھ کیاگیا۔ ندیم نصرت
وفاقی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اس کی ایم کیوایم دشمن پالیسی کوثابت کرتے ہیں۔ ندیم نصرت
وفاقی وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کی توکھلے عام حمایت کررہے ہیں لیکن قائدتحریک الطاف حسین کی آوازکوخاموش کر نے پر تلے ہوئے ہیں
موجودہ حکومت آئین، قانون اورانسانی حقوق کے تمام تراصولوں کی دھجیاں اڑارہی ہے ۔ ندیم نصرت
ایسالگتاہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑامسئلہ ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین ہیں۔ ندیم نصرت
حکومت ظلم وجبرکے چاہے کیسے ہی ظالمانہ ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکرلے وہ ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتی
ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کے کارکنوں اورانکے چاہنے وا لوں کے حوصلوں کوپست نہیں کیاجاسکتا ۔ ندیم نصرت
کارکنان وعوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچلنے اوراس کی قیادت کوختم کرنے کے درپے ہے تاکہ مہاجروں اورمحروم ومظلوم عوام کی واحدآواز کوصفحہ ہستی سے مٹادیاجائے ۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ مہاجروں کے حقوق کیلئے جب سے ایم کیوایم وجودمیں آئی ہے ، اسٹیبلشمنٹ اسے ختم کرنے کے درپے ہے،محروم قوموں کے حقوق کی آوازکوسننے ، ناانصافیوں کے مسلسل عمل کوختم کرنے اورمسائل کوحل کرنے کے بجائے بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ طاقت کے ذریعے مظلوم قوموں کے حقوق کی آوازکواسی طرح دبایاہے،پختونوں، بلوچوں، سندھیوں، سرائیکیوں اور ہزارے وال کی آواز کودبانے کے بعد اب مہاجروں کے حقوق کی آوازکوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ شیخ مجیب ہوں، باچہ خان ہوں، جی ایم سیدہوں،سرداراخترمینگل یاسردارخیربخش مری ہوں، جنہوں نے محروم ومظلوم قوموں کے حقوق کی آوزابلندکی انہیں طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی اورآج مہاجروں کے متفقہ قائدالطاف حسین کی آوازکوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے اوران کے ساتھ بھی وہی ظالمانہ سلوک کیاجا رہاہے جوہرایک مظلوم قوم کے لیڈرکے ساتھ کیاگیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایک طرف توجمہوریت کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ، جمہوری نظام کوچلنے دینے کی بات کرتے ہیں، لیکن مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے مسلسل آمرانہ اقدامات کررہی ہے اورریاست کی طاقت کواستعمال کرکے اسے کچلنے کے درپے ہے، جھوٹے مقدمات، چھاپوں، گرفتاریوں ،وارنٹ کے اجراء اورزباں
بندی جیسے ظالمانہ اقدامات اس کی ایم کیوایم دشمن پالیسی کوثابت کرتی ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جن کالعدم تنظیموں کواقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد ہیں ،جن کی وجہ سے دنیابھرمیں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے موجودہ حکومت اوراس کے وزیرداخلہ ایسی کالعدم تنظیموں کی توکھلے عام حمایت کررہے ہیں لیکن قائدتحریک الطاف حسین جوپاکستان میں مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں کے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں ،حکومت اپنی ساری طاقت کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کی آوازکوخاموش کر نے پر تلی ہوئی ہے اوراس کے لئے آئین، قانون اورانسانی حقوق کے تمام تراصولوں کی دھجیاں اڑارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان اس وقت طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہے لیکن ایم کیوایم کے خلاف موجودہ حکومت مسلسل جس طرح کے ظالمانہ اقدامات کررہی ہے اس سے ایسالگتاہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑامسئلہ ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت ظلم وجبرکے چاہے کیسے ہی ظالمانہ ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکرلے وہ نہ توایم کیوایم کوختم کرسکتی ہے اورنہ ہی قائدتحریک الطاف حسین کے کارکنوں اوران کے چاہنے والے عوام کے حوصلوں کوپست کرسکتی ہے ۔ ندیم نصرت نے کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔
*****
8/8/2025 10:45:42 PM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us