Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
غیرقانونی حراست میں فرحان ہاشمی پر بہیمانہ تشددکا نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 1/28/2017
غیرقانونی حراست میں فرحان ہاشمی پر بہیمانہ تشددکا نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
فرحان ہاشمی کو 18،جنوری کو گرفتارکیاگیا تھا اور تاحال ان کی گرفتاری ظاہرنہیں کی جارہی، رابطہ کمیٹی
حراست کے دوران بہیمانہ تشدد سے فرحان ہاشمی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے، رابطہ کمیٹی
ان کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے جبر وتشددکے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
فرحان ہاشمی کو فوری طورپر بازیاب کراکر اسپتال منتقل کیاجائے اوران کا طبی معائنہ کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں فرحان ہاشمی کی غیرقانونی حراست اوران پر انسانیت سوز تشددکا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے غیرقانونی حراست میں ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے انچارج فرحان ہا شمی پر بہیمانہ تشددکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ فرحان ہاشمی کو فوری طورپر بازیاب کراکر اسپتال منتقل کیاجائے اور ان کا طبی معائنہ کرایا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 18،جنوری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں کارروائی کرکے فرحان ہاشمی کو
گرفتارکیاگیا تھا اور تاحال ان کی گرفتاری ظاہرنہیں کی جارہی ہے جوکہ نہ صرف غیرآئینی اورغیرقانونی عمل ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، فرحان ہاشمی کو شہرکے مختلف علاقوں میں لاکرچھاپے ماررہے ہیں اور عینی شاہدین کے مطابق فرحان ہاشمی کی حالت غیرتھی اوروہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پارہے تھے جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ غیرقانونی حراست کے دوران فرحان ہاشمی کو بدترین تشددکانشانہ بنایاجارہا ہے اور انکی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے جبر وتشددکے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں اور بہیمانہ تشدد سے فرحان ہاشمی کی زندگی کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی حراست میں فرحان ہاشمی پر بہیمانہ تشددکا نوٹس لیاجائے، انہیں فوری طورپر بازیاب کراکر اسپتال منتقل کیاجائے اوران کا طبی معائنہ کرایا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ فرحان ہاشمی کی غیرقانونی حراست اوران پر انسانیت سوز تشددکا نوٹس لیاجائے اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز احتجاج بلند کی جائے ۔
*****
8/29/2026 5:05:12 AM
ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا
...
24 Aug 2026
میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ
...
24 Aug 2026
پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کوجیل میں محمدمرسی کی طرح مارنے سے بچا
...
23 Aug 2026
22 اگست ایم کیوایم کے سچے کارکنوں کے لئے یوم عزم وفاہے
...
23 Aug 2026
حکومت نے عمران خان کے علاج کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے پرخچے
...
21 Aug 2026
میں ،بانی تحریک انصاف @PTIofficial عمران خان صاحب کے علاج ومعالجے ک
...
18 Aug 2026
میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
...
18 Aug 2026
بدقسمتی سے پاکستان آزاد نہیں ہے بلکہ کرائے پرچل رہاہے، اس کاخرچہ، امر
...
18 Aug 2026
انگریزوں کی سازش اورتحریک پاکستان کی تاریخ ……کیا پاکستان حقیقی طور پ
...
17 Aug 2026
عمران خان Absolutely not کہنے کے جرم میں قید ہیں۔ الطاف حسین
...
17 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us