Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جیلوں میں اسیرحق پرست ، پرعزم اورثابت قدم رہنماؤں اورکارکنوں کے نام قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کاکھلا خط
Posted on: 1/28/2017
جیلوں میں اسیرحق پرست ، پرعزم اورثابت قدم رہنماؤں اورکارکنوں کے نام
قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کاکھلا خط
میرے عزیزاسیر ساتھیو!
السلام علیکم
اللہ تعالیٰ سے ہرپل میری یہی دعارہتی ہے کہ رب العزت آپ تمام ساتھیوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ، صحت وتندرستی عطافرمائے اور باطل قوتوں کے مظالم کا پامردی سے سامناکرنے کی ہمت میں مزیداضافہ کرے ۔(آمین ثمہ آمین)
ساتھیو! آپ یادکریں۔۔۔جب میں پاکستان اورپھر جلاوطنی کے بعد آپ تمام ساتھیوں کو فکری ونظریاتی بنیادوں پر مضبوط بنانے کیلئے فکری نشستیں کیاکرتاتھا ۔۔۔ اوران فکری نشستوں میں آپ تمام ساتھیوں کی فکری تربیت کیاکرتا تھا۔۔۔آپ کو یاد ہے نا۔۔۔؟
میں نے کبھی تحریکی ساتھیوں کو سبزباغ نہیں دکھائے بلکہ انہیں ہمیشہ حقائق سے آگاہ رکھا۔۔۔میں ہرفکری نشست میں ساتھیوں کا بتایاکرتا تھاکہ حق پرستی کی جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں ہے بلکہ یہ کانٹوں کی باڑ ہے ۔۔۔ اس راہ پر قدم قدم قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔۔۔کیونکہ۔۔۔حقوق کی جدوجہد کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں بلکہ بہت ہی کٹھن ، مشکل اور دشوارکام ہے ۔۔۔اس راستے پر چلنے والوں کے پیر زخمی ہوجاتے ہیں۔۔۔انہیں حالات کے جبرکاسامناکرنا پڑتا ہے ۔۔۔ باطل قوتوں کے مظالم سہنے پڑتے ہیں۔۔۔جھوٹے اورمن گھڑت الزامات کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے ۔۔۔قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔۔۔اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں، بیوی بچوں سے دوری کا درد سہنا پڑتا ہے ۔۔۔روپوشی کی کربناک زندگی گزارنی پڑتی ہے۔۔۔جلاوطنی اختیارکرنی پڑتی ہے حتیٰ کہ اپنی جان تک کی قربانی دینی پڑتی ہے ۔۔۔ان تمام حقائق کو جاننے کے باوجود بھی آپ نے حق پرستانہ جدوجہد میں برسہابرس تک میرا ساتھ دیا اورآج تک میرے ساتھ ہیں جس پر میں آپ سب کو اپنا خلوص بھرا پیار اور سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔
میرے پیارے اسیرساتھیو!
آپ یہ بات بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو کبھی وہ درس نہیں دیا جس پر میں نے خود عمل نہ کیا ہو۔۔۔ حق پرستی کی اس جدوجہد میں آپ کابھائی الطاف حسین بھی تین مرتبہ جیل کاٹ چکا ہے۔۔۔ قیدوبند کی اذیت ناک صعوبتوں کاسامنا کرچکاہے۔۔۔ سرکاری ٹارچرسیلوں میں اذیت ناک ذہنی وجسمانی تشددبرداشت کرچکا ہے۔۔۔ اس لئے میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ جیلوں میں اسیری کے دوران آپ سب کے روز وشب کیسے گزر رہے ہوں گے ۔۔۔اورآپ اورآپ کے گھروالے کن کن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، مجھے ان مشکلات کابھی بخوبی اندازہ ہے ۔۔۔آپ کے ساتھ حراست کے دوران کس طرح انتہائی نازیباسلوک روا رکھا گیا ۔۔۔کس طرح بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاگیا۔۔۔مجھے اس کا بھی بخوبی ادراک ہے ۔۔۔لیکن۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی میرے لئے انتہائی خوشی اور فخرکاباعث ہے کہ آپ تمام ترمظالم ، مشکلات اور جبروتشددکے باوجود آج بھی اپنے الطاف بھائی کے ساتھ کھڑے ہو ۔۔۔اور۔۔۔ آپ نے نتائج کی پرواہ کیے بغیرکسی بھی لالچ، دباؤ یا ظلم کے سامنے جھکنے اوراپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے سے صاف انکار کردیا جس پر میں ایک ایک اسیرساتھی کو دل کی گہرائیوں سے اپنا محبت بھرا سلام تحسین ۔۔۔خراج تحسین۔۔۔اور شاباش پیش کرتا ہوں۔شابا ش میرے پیاروں۔۔۔میرے بیٹوں۔۔۔میرے بھائیوں۔۔۔میرے بزرگوں۔۔۔آپ سب میرا مان ہو۔۔۔میرا فخر ہو۔۔۔میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں کہ اس نے جہاں مجھے قدم قدم پرآزمائشوں سے ہمکنارکیا ہے وہاں مجھے آپ جیسے بہادر، جری ، نڈر، مخلص، ثابت قدم اوروفادار ساتھیوں کی انمول نعمت سے بھی نوازا ہے اوراللہ تعالیٰ کی اس نعمت کامیں جتنا بھی شکرادا کروں وہ کم ہے ۔حق پرستی کی اس جدوجہد میں میرے 66 سالہ بڑے بھائی ناصر حسین اور28 سالہ بھتیجے عارف حسین سمیت ہزاروں ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔۔۔حق پرستانہ جدوجہد میں ، میں نے بھی اپنے خاندان کا لہو پیش کیا ہے لیکن اپنے ظرف وضمیرکاسودا کرنا ۔۔۔اورباطل قوتوں کے آگے سرجھکانا گوارانہیں کیااورجب تک میں زندہ ہوں میرا سر کٹ تو سکتا ہے لیکن کسی باطل کے سامنے جھک نہیں سکتا۔
میرے پیارے اسیرساتھیو!
میں اس حقیقت سے بھی واقف ہوں کہ جیل میں کئی اسیر ساتھیوں کوجبروتشددکا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کردیاگیا ۔۔۔میں تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔۔۔اور۔۔۔ آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورشہداء کی قربانیوں کی بدولت ہماری جدوجہد کامیابی سے ضرورہمکنار ہوگی ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تما م شہداء کی مغفرت فرمائے ، انہیں شہادت کادرجہ دیکر جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطاکرے اور شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین ثمہ آمین
یہ بات بھی میرے لئے انتہائی ذہنی وقلبی سکون اورخوشی کا باعث ہے کہ جیل کی کربناک اوراذیت ناک اسیری کے دوران بھی میرے محترم بزرگ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف۔۔۔مومن خان مومن، امجداللہ خان،اشرف نور اوردیگر نظریاتی ساتھی ۔۔۔جیلوں میں اسیرکارکنان کی تربیتی نشستیں کررہے ہیں۔۔۔ علم وشعور کی روشنی سے اسیرساتھیوں کے ذہنوں کو منور کررہے ہیں۔۔۔انہیں حقوق کی تحریکوں کے مقاصد سے آگاہ کررہے ہیں ۔۔۔اسیرساتھیوں کی ہمت وحوصلہ میں اضافہ کررہے ہیں۔۔۔ان کے ساتھ شفقت اورمحبت کا برتاؤ کررہے ہیں ۔۔۔ تو میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو رواں ہوجاتے ہیں۔۔۔میرا سینہ خوشی اورفخرسے پھول ہوجاتا ہے اوربے اختیار میرے دل سے ان تمام پرعزم اورثابت قدم ساتھیوں کیلئے دعائیں نکلتی ہیں۔
عزیزاسیر ساتھیو!
یہ قدرت کا قانون ہے کہ ظلم کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہووہ ختم ہوکررہتی ہے ۔۔۔ظلم سے نجات اورآزادی کاسورج طلوع ہوکر رہتا ہے ۔۔۔حقوق کی تحریکوں میں نشیب وفراز آتے ہی رہتے ہیں۔۔۔تحریکی ونظریاتی کارکنان کو آزمائشوں کا سامناکرناپڑتا ہے اور ایک عظیم مقصد کی خاطر قربانیاں دینی پڑتی ہیں اورجن تحریکوں کے کارکنان حالات کے جبر کامردانہ وار مقابلہ کرتے ہیں۔۔۔ صبرو تحمل اور ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں ۔۔۔فتح ان کا مقدر بنتی ہے ۔۔۔آپ اسی طرح ہمت وحوصلہ سے کام لیتے رہنا ۔۔۔انشاء اللہ ہماری جدوجہدبھی فتح سے ہمکنار ہوگی اور وہ دن بہت جلد آئے گا جب جیلوں میں اسیرساتھی قیدسے رہا ہوں گے ۔۔۔جیلوں سے آزادی کا سورج دیکھیں گے اورہم مظلوموں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے والی باطل قوتوں کو قدرت کے مکافات عمل کاسامناکرناپڑے گاپھران ظالم قوتوں کو اپنے ایک ایک ظلم کا حسا ب دیناپڑے گا۔۔۔انشاء اللہ
میری آپ تمام ساتھیوں کو تلقین ہے کہ وہ حقوق کی تحریکوں کی تاریخ اورنظریاتی لٹریچرکے مطالعہ جاری رکھیں ۔۔۔اسیری کے دوران اسی طرح اسٹڈی سرکل کرکے فکری غذا حاصل کرتے رہیں اوراپنے آپ کو نظریاتی بنیادوں پر مزید مضبوط اورمستحکم بناتے رہیں۔۔۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔۔۔آپ کے حوصلہ ، ہمت اور ثابت قدمی میں مزیداضافہ فرمائے اورہم مظلوموں کی غیب سے مدد فرمائے ۔۔۔آمین ثمہ آمین
ایک مرتبہ پھر میں آپ تمام اسیرساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین اور اپنا پیار پیش کرتا ہوں۔۔۔میری جانب سے اپنے گھروالوں ۔۔۔ عزیز و اقارب ۔۔۔ اورمحلہ داروں کو بھی میرا عقیدت بھراسلام اوردعاؤں بھراپیغام ضرور دیجئے گا۔۔۔اور۔۔۔آپ سب ہمیشہ کی طرح اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیئے گا۔انشاء اللہ آپ سے رابطہ برقراررہے گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصرہو
آپ کااپنا
الطاف حسین
بانی وقائد متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)
27، جنوری2017ء
7/15/2025 1:13:36 PM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us