Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جیل میں اسیر لیاقت آبادکے کارکن شیرمحمد کے اچانک انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
Posted on: 1/27/2017
جیل میں اسیر لیاقت آبادکے کارکن شیرمحمد کے اچانک انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
جیل میں اسیرکارکنوں کی پراسرار ہلاکتوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
جیل میں اسیرکارکنان کی صحت وزندگی کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے سینٹرل جیل کراچی میں اسیر ایم کیوایم لیاقت آباد یونٹ 162 کے کارکن شیرمحمد کے انتقال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ جیل میں اسیرکارکنوں کی پراسرار ہلاکتوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم لیاقت آباد یونٹ 162 کے کارکن شیرمحمد کو 2014ء میں جھوٹے مقدمات میں گرفتارکیاگیاتھا اور وہ سینٹرل جیل کراچی میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے تھے، آج اچانک یہ افسوسناک اطلاع ملی کہ وہ جیل میں انتقال کرگئے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جیل انتظامیہ کے مطابق شیرمحمدکی طبیعت بگڑگئی تھی جس کے باعث وہ انتقال کرگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل جیل میں اسیرمتعدد کارکنان کی اچانک ہلاکتیں ہوچکی ہیں لیکن افسوس حکومت وانتظامیہ کی جانب سے اس خالص انسانی مسئلہ پرنہ تو کوئی توجہ دی گئی اورنہ ہی ان ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایاگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جیل میں اسیر کارکن شیرمحمدکی اچانک ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے ، تحقیقات سے عوام کو آگاہ کیاجائے اور جیل میں اسیرکارکنان کی صحت وزندگی کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں ۔رابطہ کمیٹی نے اسیری کے دوران شیرمحمد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیرمحمدکے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)
*****
10/24/2025 12:52:46 PM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us