ایم کیوایم بیلجئم کے آرگنائزر فرید خان اورجوائنٹ آرگنائزر فیصل رضوی کی برسلزمیں وفاقی وزیرخرم دستگیر سے ملاقات
پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقو ق کی
خلاف ورزیوں کے بارے میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے نام عرضداشت پیش کی
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اورگرفتارشدگان کولاپتہ کرنے کا فی الفورنوٹس لیاجائے ۔ایم کیوایم بیلجئم
رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اورتمام گرفتارشدگان کو فی الفوررہاکیاجائے
ایم کیوایم بیلجئم کے آرگنائزر فرید خان اورجوائنٹ آرگنائزر فیصل رضوی نے برسلزمیں پاکستانی سفارتخانے میں وفاقی وزیرخرم دستگیر سے ملاقات کی اورانہیں پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے نام ایک عرضداشت پیش کی ۔اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔اس عرضداشت میں وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کرتے ہوئے کہاگیاکہ پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ عمومی طورپر جوناانصافیاں کی جارہی ہیں اورخاص طورپر مہاجروں کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے جوزیادتیاں کی جارہی ہیں، ایم کیوایم کے کارکنوں کوبڑے پیمانے پر گرفتارکرکے انہیں غائب کیاجارہاہے، انسانی حقوق کی خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں جس سے بیلجئم میں مقیم پاکستانیوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔عرضداشت میں وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی گئی کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اورگرفتارشدگان کولاپتہ کرنے کا فی الفورنوٹس لیاجائے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اورتمام گرفتارشدگان کو فی الفوررہاکیاجائے ۔
*****