Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف ایم کیوایم کے کارکنوں کو غائب کرنے، ورائے عدالت قتل کے واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کاسلسلہ بند کرائیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


وزیراعظم نوازشریف ایم کیوایم کے کارکنوں کو غائب کرنے، ورائے عدالت قتل کے واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کاسلسلہ بند کرائیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 1/21/2017
وزیراعظم نوازشریف ایم کیوایم کے کارکنوں کو غائب کرنے، ورائے عدالت قتل کے واقعات اور
انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کاسلسلہ بند کرائیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکرکے پی ایس پی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے 
پی ایس پی کوسرکاری سرپرستی میں کراچی پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے 
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
کارکنوں کی گرفتاریوں اورغائب کئے جانے کے واقعات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔منظوراحمد
ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں اوررہنماؤں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیاجارہاہے ۔ہاشم اعظم
لندن ۔۔۔ 21 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکرکے غائب کرنے،سرکاری حراست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کاسلسلہ بند کرائیں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قیام امن کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایم کیوایم کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں کی جارہی ہیں، گرفتارشدگان کولاپتہ کیاجارہاہے ، سرکاری حراست میں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، چاروروزقبل بھی ایم کیوایم کے کارکن امیرالدین کوسینٹرل جیل میں شہیدکردیاگیا اورگزشتہ روز لانڈھی جیل میں اسیر ایک اورمہاجر نوجوان کوتشددکرکے قتل کردیاگیا ،سرکاری حراست میں تشددکرکے رہنماؤں اورکارکنوں کوایم کیوایم چھوڑنے پر مجبورکیاجارہاہے اور اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی جانب سے قائم کئے گئے ٹولے ’’ پی ایس پی ‘‘ میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے ،پی ایس پی کوسرکاری سرپرستی میں کراچی پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایم کیوایم کوپریس کانفرنس تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اوراس کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف جاری اس آپریشن اوراس کے دوران کئے جانے والے مظالم کانوٹس لیں، نوازشریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں اورکراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے مہاجرعوام بھی پاکستانی ہیں لہٰذا وزیراعظم نوازشریف کافرض ہے کہ وہ مہاجروں اوران کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجرعوام کے ساتھ ہونے والے متعصبانہ سلوک اورزیادتیوں کاسلسلہ بندکرائیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے معاون اورایم کیوایم یوکے کے سیکریٹری جنرل منظوراحمد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، اندھادھندگرفتاریوں اورغائب کئے جانے کے واقعات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹراورتمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مظالم کایہ سلسلہ بند کیا جائے ۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں اوررہنماؤں کے ساتھ جوظالمانہ سلوک کیاجارہاہے اس سے برطانیہ میں آبادپاکستانیوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بند کیاجائے ۔ اس موقع پر دیگرذمہ داروں نے بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں اورانہیں غائب کرنے کے واقعات کی مذمت کی اوراس سلسلے کوبندکرنے کامطالبہ کیا۔ 

4/16/2024 12:13:18 PM