Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پارہ چنار میں بم دھماکہ میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 1/21/2017
پارہ چنار میں بم دھماکہ میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، قائد تحریک الطاف حسین
مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل وغارتگری، دین اسلام کی تعلیمات کی نفی ہے ، الطاف حسین
مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے دین اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں ، الطاف حسین
ملک میں بسنے والے تمام مذاہب ، مسالک اورعقائد کے ماننے والوں کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کیا جائے، الطاف حسین
ملک سے مذہبی منافرت اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ٹھوس ، مثبت اور عملی اقدامات کیے جائیں، الطاف حسین
پارہ چنارکے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کے قائد جناب الطاف حسین نے پارہ چنار میں ہولناک بم دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں درجنوں افراد کے شہیدوزخمی ہونے پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پارہ چنار میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے اور اس دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل وغارتگری دین اسلام کی تعلیمات کی نفی ہے اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے دین اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملک سے مذہبی منافرت اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ٹھوس ، مثبت اور عملی اقدامات کیے جائیں اور ملک میں بسنے والے تمام مذاہب ، مسالک اورعقائد کے ماننے والوں کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے پارہ چنار بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ دے ، سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے ۔ (آمین)
*****
10/30/2025 9:10:41 AM
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us