Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کااجلاس
Posted on: 1/17/2017
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کااجلاس، 21جنوری کی استحکام پاکستان ریلی کے حوالے سے درپیش صورتحال اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے واقعات کاجائزہ لیاگیا
حکومت سندھ کی جانب سے ریلی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، دھمکیاں دی جارہی ہیں
ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں،گرفتارشدگان کو غائب کیاجارہاہے
موجودہ صورتحال میں 21 جنوری کو ریلی کاانعقادناممکن ہوگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم نے نیک نیتی کے ساتھ استحکام پاکستان ریلی میں شرکت اورقائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کی دعوت قبول کی تھی
ایم کیوایم کوپرامن سیاسی سرگرمی سے بھی روکاجارہاہے،ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے
’’ پی ایس پی ‘‘ نامی ٹولے کوسرکاری سرپرستی میں کراچی اورحیدرآبادپر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جائے ، کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے
کارکنان اورحق پرست عوام مایوس نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں ، چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے
تمام ترریاستی جبروتشدد، رکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس آج کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں لندن اورپاکستان میں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں21جنوری کی مجوزہ ’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ کے حوالے سے درپیش صورتحال اور گزشتہ چند روز کے دوران ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر اندھا دھند چھاپوں، بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور گرفتار شدگان کوغائب کرنے کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ پی کیوایم کی جانب سے ایک نیک جذبہ کے ساتھ 21جنوری کو’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ نکالنے اورمزارقائداعظم پر جلسہ کے انعقاد کافیصلہ کیاتھا اور اس ریلی میں ایم کیوایم کوشرکت اورقائدتحریک الطاف حسین کواس جلسہ سے خطاب کی دعوت دی تھی۔صورتحال یہ ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اس ریلی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے بلکہ دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔عدالت سے اس معاملے پر رجوع کیاگیاتاہم اس کی سماعت کی تاریخ بھی 7فروری مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ چندروزسے کراچی ، حیدرآباداوردیگرشہروں میں ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر اندھادھندچھاپے مارے جارہے ہیں، بڑے پیمانے پران کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں اورگرفتارشدگان کوکسی عدالت میں پیش کرنے کے بجائے غائب کیاجارہاہے ۔اجلاس میں اس تمام ترصورتحال کا
جائزہ لینے کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ موجودہ صورتحال میں 21 جنوری کو ریلی کاانعقادناممکن ہوگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے تواستحکام پاکستان کے ایک عظیم اورمثبت مقصدکے تحت اس ریلی میں شرکت اورقائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کی دعوت قبول کی تھی لیکن پاکستان کے تمام جمہوریت اور انصاف پسندعوام دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ایم کیوایم کواس کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، ذمہ داروں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور ریاستی مظالم کے ذریعے ایم کیوایم کو اس کی پرامن سیاسی سرگرمی سے بھی روکاجارہاہے اوراس مقصدکیلئے پولیس، رینجرز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طاقت کواستعمال کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف ایم کیوایم کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی میں قائم کئے گئے ’’ پی ایس پی ‘‘ نامی ٹولے کوسرکاری سرپرستی میں کراچی اور حیدرآبادپر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان اورحق پرست عوام سے کہاکہ وہ اس صورتحال پر مایوس نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اوراس بات کایقین رکھیں کہ ہم تمام ترریاستی جبروتشدد، رکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اورانشاء اللہ آئندہ چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
*****
10/8/2025 1:38:37 PM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us