Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جیل میں اسیر کارکن عامر شیخ کے جاں بحق ہونے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 1/17/2017
جیل میں اسیر کارکن عامر شیخ کے جاں بحق ہونے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
لیاقت آباد ٹاؤن یونٹ 164 کے کارکن عامرشیخ گزشتہ 16 ماہ سے جیل میں اسیر تھے ،رابطہ کمیٹی
عامرشیخ پر پی ایس پی میں شمولیت کیلئے شدید دباؤ ڈالاجارہا تھا، رابطہ کمیٹی
سیاسی وفاداری تبدیل نہ کرنے کے باعث انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں، رابطہ کمیٹی
اچھی صحت کے حامل شخص کا اچانک انتقال کرجانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے، رابطہ کمیٹی
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، عامرشیخ کے انتقال پر ازخود نوٹس لیکر تحقیقات کرائیں، رابطہ کمیٹی
عامر شیخ کے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہا رتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینٹرل جیل کراچی میں اسیر لیاقت آبادٹاؤن یونٹ 164کے کارکن عامر شیخ کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ عامرشیخ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عامرشیخ گزشتہ 16 ماہ سے جیل میں اسیر تھے ، انہیں ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں اورکارکنوں کی طرح بلاجواز گرفتارکرکے جیل میں قید کردیاگیا تھااور جیل میں ان پر شدید دباؤ ڈالاجارہا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ٹولہ پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں لیکن عامر شیخ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری تبدیل کرنے سے صاف انکارکردیا تھا جس کے باعث انہیں جیل میں مختلف ذرائع سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عامرشیخ اچھی صحت اور مضبوط اعصاب کے مالک تھے لیکن آج صبح عامر شیخ کے انتقال کی اطلاع ملی اورجیل حکام کی جانب سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق عامر شیخ کی لاش پھول رہی تھی اورخدشہ ظاہرکیاجارہا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں ہوئی بلکہ زہر خورانی کے باعث واقع ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل میں جیل میں اسیر کارکنان پراسرار طورپر جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن ان غیرطبعی اموات کی تحقیقات نہیں کرائی گئیں اور آج اچانک عامرشیخ کے انتقال کی افسوسناک خبرملی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جیل میں اچھی صحت کے حامل شخص کا اچانک انتقال کرجانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے اور یہ حکومت اور عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ عامرشیخ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیکران کی ناگہانی موت کی تحقیقات کرائے ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو جیل کی حراست میں عامرشیخ کی ناگہانی موت پر ازخود نوٹس لینا چاہیے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جاسکیں۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ جیل میں اسیر کارکن عامر شیخ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور تحقیقات سے عوام کو آگاہ کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے عامر شیخ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عامرشیخ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
*****
11/17/2025 12:55:22 PM
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us