Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اندھادھند گرفتاریوں اور گرفتارشدگان کوغائب کرنے کے واقعات پر ازخودنوٹس لیں,ندیم نصرت کی دردمندانہ اپیل
Posted on: 1/15/2017
کراچی میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں اور گرفتارشدگان کوغائب کرنے کے واقعات پر ازخودنوٹس لیں
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی دردمندانہ اپیل
بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جارہے ہیں،ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے غائب کیاجارہاہے
رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئروکیل اورسابق جج ساتھی اسحق ایڈوکیٹ کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے ۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان غیرقانونی طورپرلاپتہ ہیں، آپریشن کے نام پر آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں
نہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہان ،نہ ہی وفاقی وصوبائی حکومت، کوئی بھی اس ظلم وستم پر کان نہیں دھررہاہے ۔ندیم نصرت
ایسالگتاہے کہ پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیزنہیں ہے ،ملک میں جنگل کاقانون مسلط کردیاگیاہے۔ ندیم نصرت
گرفتارشدگان کورہاکیاجائے ،آپریشن کے نام پر قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف ایکشن کیاجائے ۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثارسے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں رینجرز،پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں، چھاپوں اور گرفتارشدگان کوغائب کرنے کے واقعات پر ازخودنوٹس لیں۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف ستمبر2013ء سے آپریشن جاری ہے جس کے دوران ایم کیوایم کے 69کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے، سوسے زائدکارکنان لاپتہ ہیں اورتقریباًدوہزارکارکنان مختلف جیلوں میں قیدہیں،گزشتہ چند رورزسے ایم کیوایم کے خلاف اس آپریشن میں مزیدشدت آگئی ہے،ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں کی جارہی ہیں اورانہیں غائب کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئروکیل اورسابق جج ساتھی اسحق ایڈوکیٹ کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے، اسی طرح گزشتہ چندروزکے دوران حراست میں لئے گئے ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان بھی غیرقانونی طورپرلاپتہ ہیں،اس طرح آپریشن کے نام پر آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن ملک میں نہ توقانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہان، نہ حکام اورنہ ہی وفاقی وصوبائی حکومت، کوئی بھی اس ظلم وستم پر کان نہیں دھررہاہے ۔ایسالگتاہے کہ پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیزنہیں ہے اورملک میں جنگل کاقانون مسلط کردیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثارسے دردمندانہ اپیل کی کہ کراچی میں رینجرز ، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں، چھاپوں اور گرفتار شدگان کو غائب کرنے کے واقعات پر ازخودنوٹس لیا جائے،گرفتارشدگان کورہاکیاجائے، لاپتہ افرادکوبازیاب کرایاجائے اورآپریشن کے نام پر قانون کی دھجیاں اڑانے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف ایکشن کیاجائے ۔
*****
10/22/2025 12:47:18 PM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us