Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی گرفتاری توہین عدالت ہے ، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
Posted on: 1/12/2017
رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی گرفتاری توہین عدالت ہے ، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ آج رات اپنے دفترسے گھرجانے کیلئے باہرنکلے تو رینجرز کے اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرلیا، ندیم نصرت
ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ نے غیرقانونی گرفتاری سے تحفظ کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی ،ندیم نصرت
استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں میں شدت آتی جارہی ہے، ندیم نصرت
ا یم کیوایم کی پرامن سیاسی وجمہوری سرگرمیوں قدغن لگائی جارہی ہے،ندیم نصرت
مذہبی منافرت اورفرقہ واریت پھیلانے والی کالعدم تنظیموں کو جلسہ جلوس کی آزادی ہے ، ندیم نصرت
وفاقی وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے سربراہوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، ندیم نصرت
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدغیرقانونی وغیرآئینی پابندی ختم کی جائے، ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری کا نوٹس لیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورگرفتاری کے واقعہ کو توہین عدالت قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ صدر کراچی میں واقع پیراڈائز سینٹر میں اپنے دفترمیں موجود تھے۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 9 بجکر 45 منٹ پر جیسے ہی ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ اپنے دفترسے گھرجانے کیلئے باہرنکلے تو وہاں موجود رینجرز کے اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرلیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ نے غیرقانونی گرفتاری سے تحفظ کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی ، عبوری ضمانت کے باوجود انہیں گرفتارکرنا نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل رینجرز کے اہلکاروں کی جانب سے جامعہ کراچی سے ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر اور شہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکیاجاچکا ہے اور 21 جنوری کو استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں میں شدت آتی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں اورکارکنوں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کے واقعات سے صاف ظاہرہے کہ ریاستی اداروں کے بعض عاقبت نااندیشوں کی جانب سے ا یم کیوایم کی پرامن سیاسی وجمہوری سرگرمیوں قدغن لگائی جارہی ہے، ایم کیوایم دشمنی میں عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے اور استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرکے کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہا ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایک جانب مذہبی منافرت اورفرقہ واریت پھیلانے والی کالعدم تنظیموں جہاد کے نام پرچندہ جمع کرنے کی آزادی حاصل ہے حتیٰ کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل کرآزادانہ طور پر جلسے جلوس کر رہی ہیں لیکن وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ان کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نہ صرف ان تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں بلکہ انتظامیہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کو سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے خلاف مسلسل آپریشن کیاجارہاہے اوراس کے رہنماؤں، ذمہ داروں اور کارکنوں کو مسلسل گرفتار کیا جارہا ہے ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اوران کا میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ کا جانبدارانہ طرزعمل ملک بھرکے انصاف پسند عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ندیم نصرت نے ارباب اقتدارواختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں وکارکنوں کی اندھادھندغیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدغیرقانونی وغیرآئینی پابندی ختم کی جائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری کا نوٹس لیں اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آوازاحتجاج بلند کریں۔
*****
8/8/2025 4:30:30 PM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us