Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت
Posted on: 1/12/2017
ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت
عارف حیدرپر کوئی مقدمہ نہیں ،انہیں صرف اور صرف ایم کیوایم سے وابستہ ہونے کی بناء پر حراست میں لیاگیاہے
اورنگی ٹاؤن سے دوکارکنوںآزاداورمحمدناصرکو گرفتار کرلیاگیا، فیڈرل بی ایریامیں کارکن فیصل خان کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا
تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں کی آزادی حاصل ہے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائدکردی گئی ہے
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کوئی بھی کالعدم تنظیم نام بدل کر کام نہیں کرسکتی لیکن کالعدم تنظیمیں آزادانہ طور پر جلسے جلوس کر رہی ہیں
وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، ان کی ہدایت پر ایم کیوایم کے خلاف مسلسل آپریشن کیاجارہاہے
کراچی میں 21جنوری کو ’’ استحکام پاکستان ریلی‘‘ نکا لنے کے اعلان کے بعدسے ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے
ایم کیوایم کے سا تھ یہ سلوک انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام محب وطن جمہوریت پسند لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے تحریک کے سینئر رکن عارف حیدر اورایم کیوایم کورنگی کے ٹاؤن انچارج وسیم شمع کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج صبح قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر کویونیورسٹی میں ان کے دفترسے حراست میں لے لیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، عارف حیدرپر کسی قسم کاکوئی مقدمہ نہیں ہے ،انہیں صرف اور صرف قائدتحریک الطاف حسین سے وابستہ ہونے کی بناء پر حراست میں لیاگیاہے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن یوسی19کے دوکارکنوںآزاداورمحمدناصرکوبھی ان کے گھروں سے گرفتار کرلیاگیاجبکہ فیڈرل بی ایریامیں ایم کیوایم یونٹ 144 کے کارکن فیصل خان کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا۔ ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے ان گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں کی آزادی حاصل ہے ،نیشنل ایکشن پلان میں یہ چیز شامل ہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم نام بدل کر کام نہیں کرسکتی لیکن ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھی نام بدل کرآزادانہ طور پر جلسے جلوس اور ہر طرح کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں اسلئے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، دوسری جانب ان کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے خلاف مسلسل آپریشن کیاجارہاہے اوراس کے رہنماؤں، ذمہ داروں اور کارکنوں کو مسلسل گرفتار کیا جارہا ہے ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اوران کا میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سے اس بات کااعلان کیا گیاہے کہ کراچی میں 21جنوری کو ’’ استحکام پاکستان ریلی‘‘ نکالی جائے گی اس کے بعدسے ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اوراسے اس کے آئینی، قانونی اورجمہوری حق سے بھی محروم کیاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ کیاجانے والایہ سلوک تمام جمہوریت پسندوں اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام محب وطن لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ عارف حیدر ،آزاد، محمدناصراوردیگراسیرکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ، بلاجواز چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں اورتمام جمہوریت پسندحلقوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس صورتحال پر آواز احتجاج بلند کریں ۔
*****
6/21/2025 9:36:17 AM
مہاجروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک اور ناانصافیوںکاخاتمہ کیا جائے اور انہیں
...
17 Jun 2025
میں ایران کے صدراور اعلیٰ حکومتی حکام سے اپیل کرتاہوں کہ اگروہ ایران ک
...
15 Jun 2025
اقوام متحدہ جنگیں بند کرانے اور تنازعات اورمسائل کوحل کرانے میں مکمل
...
15 Jun 2025
طارق عزیزعرف Brave Heart نامی کارکن کو تنظیمی خلاف ورذیوں ، تحریک کی
...
15 Jun 2025
تمام قوموں کوان کے حقوق دیں، کسی کے ساتھ دوسرے تیسرے درے کے شہری جیس
...
12 Jun 2025
اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس پرالطاف حسین کا پیغام
...
11 Jun 2025
پاکستان اورمختلف ممالک میںAPMSO کا 47 واں یوم تاسیس منایاگیا APMSO ک
...
11 Jun 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کینیڈا کی سینٹرل آرگنائ
...
10 Jun 2025
تمام وفا پرست کارکنوں، ہمدردوں اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام کو عی
...
06 Jun 2025
اے پی ایم ایس او کا47ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہفتہ 14جون کو ایم ک
...
05 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us