Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حق پرست وائس چیئرمین شاکرعلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث آج انتقال کرگئے
Posted on: 1/7/2017 1
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حق پرست وائس چیئرمین شاکرعلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث آج انتقال کرگئے
21 ، جنوری کو استحکام پاکستان ریلی اور قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب کی تیاریوں میں مصروف شاکرعلی
کے اپارٹمنٹ کی دیوار پر اشتعال انگیز تحریر ان کی موت کا سبب بن گئی
قائد تحریک الطاف حسین سے وابستگی کے جرم میں انہیں علاقے کے عوام کی خدمت سے روکاجاتارہا
کئی ہفتوں سے پی آئی بی ٹولہ کی جانب سے شاکرعلی پردباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرلیں
پی آئی بی ٹولہ کے شرپسند عناصر انہیں گھر پرآکر مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے
مسلسل دھمکیوں کے باعث شاکرعلی اور ان کے اہل خانہ شدیدذہنی دباؤ کا شکار تھے
شاکر علی کے انتقال کی خبرایم کیوایم کے حلقوں میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی
ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسی 22 کے حق پرست وائس چیئرمین شاکرعلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث آج انتقال کرگئے ۔ (انا للہ وانا الہ راجعون) تفصیلات کے مطابق 21 ، جنوری کو استحکام پاکستان ریلی اور ریلی سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کی تیاریوں میں جوش وجذبہ کے ساتھ مصروف حق پرست وائس چیئرمین شاکرعلی کے اپارٹمنٹ کی دیوار پر اشتعال انگیز تحریر ان کی موت کا سبب بن گئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سرگرم کارکن اور نارتھ ناظم آبادکے رہائشی 50سالہ شاکر علی کا شمار ایم کیوایم کے سینئر کارکنان میں ہوتا ہے اور وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے تھے ، مرحوم انتہائی شریف النفس ،ملنسار اور علاقے کی ہردلعزیز شخصیت تھے اور ہرکسی کے کام آنے میں خوشی محسوس کیاکرتے تھے ۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں انہیں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی یوسی 22 سے وائس چیئرمین منتخب کیاگیا لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی کے جرم میں انہیں علاقے کے عوام کی خدمت سے روکاجاتارہا ۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے پی آئی بی ٹولہ کی جانب سے شاکرعلی پردباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرلیں، قائد تحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرکے پی آئی بی ٹولہ کو جوائن کرلیں ورنہ انہیں رینجرز کے ذریعہ گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرادیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں 21 ، جنوری کو متحدہ قومی موومنٹ کے تحت استحکام پاکستان ریلی اور ریلی سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کی تیاریوں اور کارکنوں سے رابطہ کے حوالہ سے شاکر علی دن رات مصروف تھے اور محنت ولگن سے تنظیمی امورانجام دے رہے تھے جس کی وجہ سے پی آئی بی ٹولہ کے شرپسند عناصر انہیں گھر پرآکر مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے ، مسلسل دھمکیوں کے باعث شاکرعلی اور ان کے اہل خانہ شدیدذہنی دباؤ کا شکار تھے ۔ گزشتہ روز پی آئی بی ٹولہ کے شرپسند عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کے گھروں کی طرح شاکرعلی کے اپارٹمنٹ کی دیوار پربھی اشتعال انگیزتحریر لکھی گئی تھی جس کے باعث وہ شدید دباؤ اورذہنی کرب میں مبتلا ہوگئے اور 21 ، جنوری کو استحکام پاکستان ریلی اور ریلی سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کی تیاریوں میں جوش وجذبہ کے ساتھ مصروف حق پرست وائس چیئرمین شاکرعلی کے اپارٹمنٹ کی دیوار پر اشتعال انگیز تحریر ان کی موت کا سبب بن گئی ۔ شاکر علی ولد محمد رفیع خان نارتھ ناظم آباد کے رہائشی تھے ، مرحوم شادی شدہ تھے اور ان کے پسماندگان میں بیوہ ، دوبیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔شاکر علی کے انتقال کی خبرایم کیوایم کے حلقوں میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی اور انتقال کی خبرملتے ہی ایم کیوایم کے کارکنان ، ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی۔ شاکرعلی مرحوم کی نماز جنازہ آج بعدنمازعصر مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی اور انہیں یاسین آباد کے قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔
*****
8/9/2025 1:29:12 PM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us