Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی کیوایم اور متحدہ قومی موومنٹ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی
Posted on: 1/3/2017 1
اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی کیوایم اور متحدہ قومی موومنٹ کواسلام آبادمیں
پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں ،رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم کو بھی دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح پرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔ رابطہ کمیٹی
سینئرقانون داں ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی سربراہی میں قانونی ماہرین کا اجلاس ، اسلام آبادمیں پیش آنے والی
صورتحال کاقانونی پہلوؤں سے جائزہ ۔ وکلاء کے مشوروں کی روشنی میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی کیوایم اور متحدہ قومی موومنٹ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی ہے اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں اوراسے بھی دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح پرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی سلامتی وبقاء اوراستحکام پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی خدمت کرناچاہتی ہے۔اپنے اس عزم کوعملی جامہ پہنانے کیلئے پاکستان قومی موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے باہمی صلاح مشورکیااوریہ طے کیاکہ استحکام پاکستان کیلئے میدان عمل میں آکر عملی اقدامات کئے جائیں ۔لہٰذا فیصلہ کیا گیا کہ 21جنوری کوکراچی میں عائشہ منزل سے مزارقائدتک ’’ استحکام پاکستان ‘‘ ریلی نکالی جائے ۔ آج اسی بارے میں اہم اعلانات کرنے کیلئے آج شام چاربجے اسلام آبادنیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس رکھی گئی تھی جس سے پاکستان قومی موومنٹ کے سربراہ اقبال کاظمی اور لندن سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کوخطاب کرناتھا تاہم ہمیں افسوس ہے کہ مقررہ وقت سے دوگھنٹہ پہلے اس کی اجازت منسوخ کردی گئی ۔بعدازاں اس پریس کانفرنس کاانتظام ایک مقامی ہوٹل میں کیاگیا لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس ہوٹل میں بھی پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث پی کیوایم کے سربراہ اقبال کاظمی کو ہوٹل کے باہرپریس کانفرنس کرناپڑی اورایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے لندن سے فون پر میڈیاسے گفتگوکی اوراپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئرقانون داں ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی سربراہی میں قانونی ماہرین کاایک اجلاس جاری ہے جس میں اسلام آبادمیں پیش آنے والی اس صورتحال کاقانونی پہلوؤں سے جائزہ لیاجارہاہے اوروکلاء کے مشوروں کی روشنی میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
*****
9/13/2025 1:29:52 PM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us