Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ،کنوینر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
Posted on: 12/31/2016
ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ،کنوینر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
رابطہ کمیٹی کے رکن اشرف نور ، سینئر رہنما سلیم شہزاداورAPMSOکے سیکریٹری جنرل احمدعلی کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان اورکنورخالد یونس کو گرفتارکرکے جیل میں قید کیاجاچکا ہے، ندیم نصرت
بے گناہ رہنماؤں وکارکنوں کو گرفتارکرکے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگائی جارہی ہے،ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی غیرقانونی گرفتاریوں کے واقعات کا نوٹس لیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے رکن اشرف نور، سینئر رہنما سلیم شہزاد، اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ 31 دسمبر2016 ء کی صبح تقریباً 5 بجے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کررابطہ کمیٹی کے رکن اشرف نور اور ایم کیوایم کے رہنما سلیم شہزادکو گرفتارکرلیا جبکہ گزشتہ روز ہی سرسید یونیورسٹی کے قریب سے اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کو گرفتارکرلیا۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی کے جرم میں ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں اورکارکنوں کو بلاجوا زگرفتارکرکے نہ صرف جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے بلکہ انہیں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے پربھی مجبورکیاجارہا ہے ۔ اس سے قبل رابطہ کمیٹی کے رکن 71 سالہ بزرگ دانشور، مؤرخ، مفکراور جامعہ کراچی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف، سینئر سیاستدان ودانشور مومن خان مومن ، معروف کاروباری شخصیت امجداللہ خان اورسینئرسیاستداں کنورخالدیونس کو گرفتارکرکے جیل میں قید کیاجاچکا ہے اوراب مزید رہنماؤں وکارکنوں کو گرفتارکرکے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگائی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ندیم نصرت نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرعائد پابندی ختم کی جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کی غیرقانونی گرفتاریوں کے واقعات کا نوٹس لیں اورمہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرصدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
8/8/2026 5:58:13 PM
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موو
...
29 Jul 2026
معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنابند کی جائے، الطاف حسین
...
29 Jul 2026
پاکستان میں ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے جین زی کوآگے آنا ہوگا۔الطا
...
27 Jul 2026
مہاجرکسی سے نفرت نہیں کرتے مہاجروں نے ظلم کیایامہاجروں پر ظلم کیاگیا
...
26 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us