Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد
Posted on: 12/24/2016
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد
حضرت عیسیٰ ؑ نے امن ومحبت ، بھائی چارے ، احترام انسانیت اور خلق خدا کی خدمت کا درس دیا ہے ، الطاف حسین
آج دنیا بھرمیں حضرت عیسیٰ ؑ کے اسی پیغام کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراحترام انسانیت پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم ،ملک میں ایسے معاشرے کا قیام چاہتی ہے جہاں مذہبی اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر پاکستانی سمجھا جائے ، الطاف حسین
کرسمس کے موقع پر ملک کی سلامتی وبقاء ، عوام کی خوشحالی، مذہبی رواداری کے فروغ اور
حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا بھرمیں مسیحی برادری کے تحت کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم ولادت کی خوشی میں منایاجاتاہے ، حضرت عیسیٰ ؑ نے دنیا میں امن ومحبت ، بھائی چارے ، احترام انسانیت اور خلق خدا کی خدمت کا درس دیا ہے ، آج دنیا بھرمیں حضرت عیسیٰ ؑ کے اسی پیغام کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراحترام انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ،ملک میں ایسے معاشرے کا قیام چاہتی ہے جہاں مذہبی اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر پاکستانی سمجھا جائے ، انہیں زندگی کے کسی بھی شعبہ میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہ بنایاجائے ، مذہبی اقلیتوں کے جائز حقوق اور عبادت گاہوں کا احترام کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم مسیحی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اوربچوں کوکرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں ملک کی سلامتی وبقاء ، عوام کی خوشحالی، مذہبی رواداری کے فروغ اور حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
*****
10/8/2026 12:11:19 AM
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
میں وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیر، وزیرخارجہ اور حکومت پا
...
30 Sep 2026
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی
...
29 Sep 2026
ایم کیوایم حیدرآبادزون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں
...
29 Sep 2026
صومالی قزاقوں کی فائرنگ سے پاکستانی عملے کے افراد کی شہات ایک بڑاسانح
...
29 Sep 2026
مہاجروں کے ساتھ نفرت آج کی نہیں بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی شروع ہ
...
28 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us