Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا نوٹس لیاجائے فرزانہ انصاری ، رکن زونل کمیٹی حیدرآباد
Posted on: 12/22/2016
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا نوٹس لیاجائے
فرزانہ انصاری ، رکن زونل کمیٹی حیدرآباد
حیدرآباد کے عوام وکارکنان آج بھی صرف قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت پریقین رکھتے ہیں، فرزانہ انصاری
ضمیرفروش عناصرکی جانب سے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتارکرایا جارہا ہے، فرزانہ انصاری
اہل خانہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اگران کے پیارے پی ایس پی میں شمولیت اختیارکرلیں توانہیں رہاکرادیا جائے گا، فرزانہ انصاری
حیدرآباد ، قائد تحریک الطاف حسین کے وفاداروں کا شہر ہے ،فرزانہ انصاری
اس شہرمیں ضمیرفروشوں اوراحسان فراموش عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ، فرزانہ انصاری
پی ایس پی ٹولہ کو حاصل بعض عناصر کی سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے،فرزانہ انصاری
ایم کیوایم کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے، فرزانہ انصاری
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کی زونل کمیٹی کی رکن محترمہ فرزانہ انصاری نے کہاہے کہ پی ایس پی ٹولہ کی جانب سے منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں تاہم ضمیرفروش عناصر کو یاد رکھنا چاہیے کہ حیدرآباد کے عوام وکارکنان ماضی کی طرح آج بھی صرف قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت پریقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز حیدرآباد پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حیدرآباد شعبہ خواتین کی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں ۔ فرزانہ انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے
9، دسمبرکو کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی جانب سے آج بھی پی ایس پی کے ضمیرفروش ٹولہ کی سرپرستی کی جارہی ہے ، ضمیرفروش عناصرکی جانب سے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتارکرایا جارہا ہے اور پھر گرفتارشدگان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اگران کے بھائی ، شوہراوربیٹے پی ایس پی میں شمولیت اختیارکرلیں توانہیں رہاکرادیا جائے گا ورنہ نہ صرف جیل میں سڑتے رہیں گے بلکہ ان سے جبری مشقت بھی کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ، قائد تحریک الطاف حسین کے وفاداروں کا شہر ہے ، اس شہرمیں ضمیرفروشوں اوراحسان فراموش عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ، قائد تحریک الطاف حسین سے عقیدت ومحبت کے جرم میں حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اوربچوں پر فائرنگ کرائی جارہی ہے ، چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کرکے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکیاجارہا ہے ۔ اس جرم میں 71 سالہ بزرگ دانشور پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف، سینئر سیاستداں مومن خان مومن اورمعروف کاروباری شخصیت امجداللہ خان سمیت سینکڑوں کارکنان کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عقیدت ومحبت کرنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے ، چھاپے گرفتاریوں اور جیلوں کی سختیوں سے نہ تو حیدرآبادکے حق پرست عوام کو ڈرایا جاسکتا ہے اورنہ ہی انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ۔ محترمہ فرزانہ انصاری نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باوجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ دھونس دھمکیوں کے ذریعہ کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا فوری نوٹس لیاجائے، پی ایس پی ٹولہ کو حاصل بعض عناصر کی سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے، ایم کیوایم کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے اور ایم کیوایم کوسیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی فراہم کی جائے۔
*****
9/14/2026 7:04:20 PM
ملک کے سسٹم کوٹھیک کرنے کے لئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیرمشروط تعاون
...
12 Sep 2026
ہفتہ شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لینے پر تحریک کے کارکنوں اورتمام وفاپر
...
12 Sep 2026
پاکستان کو کسی بھی قیمت پر مکہ معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کسی قسم کی
...
11 Sep 2026
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے مظلوم اہلِ خانہ پر پولیس تش
...
07 Sep 2026
ایم کیوایم کا بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہف
...
07 Sep 2026
کراچی کے عوام کوالطاف حسین کا پیغام
...
06 Sep 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدرکایہ بیان کہ پنجاب کو پڑوسی ممالک سے خطرہ نہ
...
06 Sep 2026
عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں اوران کے لیڈروں کے کردار کوتسلیم کیا ج
...
06 Sep 2026
ایم کیو ایم پر تمام پابندیاں ختم، کارکنان اور عمران خان کو رہا کیا جائ
...
05 Sep 2026
پیپلزپارٹی سندھ میں قتل و غارت گری کی کوشش کررہی ہے، مجھے ہرطرف آگ اور
...
03 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us