Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قائد تحریک الطاف حسین کے اظہار رائے کے حق پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 12/21/2016
قائد تحریک الطاف حسین کے اظہار رائے کے حق پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
قائدتحریک الطاف حسین کے ایک جملے کو جوا ز بناکر انہیں اظہار رائے کے آئینی ، قانونی ، جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے ، ندیم نصرت
ان سے زیادہ سخت باتیں کرنے والے سیاسی ومذہبی رہنماؤں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے ، ندیم نصرت
ملک کی تمام اکائیوں کی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے ،جائز شکایات دور کی جائیں، ندیم نصرت
تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی دی جائے، ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے،ندیم نصرت
جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی کے بیانات پر ندیم نصرت کاتبصرہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اظہار رائے کے حق پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اورانہیں بھی ملک کے دیگرسیاسی ومذہبی رہنماؤں کی طرح اظہاررائے کاحق دیاجائے ۔جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح ان رہنماؤں کو اظہاررائے کی آزادی حاصل ہے اسی طرح دوسروں کوبھی ملنی چاہیے۔انہوں نے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم ، ایک جمہوریت پسند جماعت ہے اور شہریوں کے اظہاررائے کی آزادی کے حق پرمکمل یقین رکھتی ہے اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے خلوص نیت سے جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے خلاف تین سالہ بدترین آپریشن ، حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل ، بلاجوا زگرفتاریوں ، گرفتارکیے گئے کارکنان کی جبری گمشدگیوں، ایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل اور اظہا ررائے کی آزادی پر غیرآئینی ،غیرقانونی اورغیرجمہوری پابندی کے مسلسل واقعات پر شدت جذبات میں ایک جملہ کہا جس پر انہوں نے دومرتبہ تحریری معذرت بھی کرلی۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب معذرت کے باوجود جناب الطاف حسین کے ایک جملے کو جوا ز بناکر انہیں اظہار رائے کی آزادی کے آئینی ، قانونی ، جمہوری اور انسانی حق سے محروم رکھاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب جناب الطاف حسین سے زیادہ سخت باتیں کرنے والے بعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں کے اظہار رائے کی مکمل آز ادی دی جارہی ہے جوقطعی دوعملی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ پاکستان کی بقا ء وسلامتی ، ترقی وخوشحالی اور ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے تمام شہریوں کو اظہاررائے کی آزادی کا حق دیا جانا چاہیے، جب مولانا شیرانی اور محمود خان اچکزئی اور ان کی جماعتوں کوآزادی اظہار کاحق ہے تو پھر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیاکوریج اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کیوں عائد کردی گئی ہے؟ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کی تمام اکائیوں کی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے ،جائز شکایات دور کی جائیں، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی دی جائے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اظہار رائے کے حق پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اور ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے ۔
*****
11/3/2025 9:19:14 PM
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us