Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کے عوام سانحہ پشاور کے سوگ اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ منائیں، الطاف حسین


ملک بھر کے عوام سانحہ پشاور کے سوگ اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ منائیں، الطاف حسین
 Posted on: 9/22/2013
ملک بھر کے عوام سانحہ پشاور کے سوگ اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ منائیں، الطاف حسین
اس المناک سانحہ پر مسیحی سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صرف زبانی ہمدردی نہ کی جائے۔
ملک بھر کے عوام سوگ میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، گھروں اوردکانو ں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں۔
پاکستان کے عوام اپنے عمل سے ثابت کردیں کہ وہ مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لندن۔۔۔22، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ پشاور کے سوگ اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ میں عملاً شرکت کریں ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پشاور میں مسیحی برادری کے ساتھ جو قیامت خیز اور انتہائی دردناک والمناک سانحہ ہوا اس میں سینکڑوں افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں جبکہ وہ چرچ میں اپنی عبادت میں مشغول تھے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس المناک سانحہ پر مسیحی سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صرف زبانی ہمدردی ہی نہ کریں بلکہ اپنے عمل سے بھی ثابت کریں ،ملک بھر کے عوام مسیحی برادری پر ڈھائی جانے والی قیامت کے سوگ میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ، اپنے گھروں ، دکانوں اور عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرا کرثابت کریں کہ ایک ایک پاکستانی اس افسوسناک ، المناک اور دردناک سانحہ میں مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

12/4/2016 10:32:02 PM