Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حیدرآبادمیں کارکنوں کوپی ایس پی میں شامل کرانے کیلئے انہیں گرفتارکروانے اورسرکاری حراست میں دھمکیوں کے ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں۔ندیم نصرت
Posted on: 12/14/2016
حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوپی ایس پی میں شامل کرانے کیلئے انہیں گرفتارکروانے اورسرکاری حراست میں
دھمکیوں کے ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں۔ندیم نصرت ،کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
پی ایس پی کے ضمیرفروش ٹولے کی جانب سے حیدرآبادمیں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوایم کیوایم کے 200سے زائدسینئرکارکنوں اورذمہ داروں کی فہرست دی گئی ہے
کارکنوں کوسرکاری اہلکاروں کے ذریعے ڈرادھمکاکرتھانے بلایاجارہاہے اوران پر پی ایس پی میں شمولیت کیلئے دباؤڈالاجارہاہے
کارکنوں کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگرپی ایس پی میں شمولیت اختیار نہ کی تو سنگین مقدمات میں ملوث کردیاجائے گا
اس ٹولے کی جانب سے حیدرآبادمیں 23دسمبرکو جلسہ کااعلان کیاگیاہے، اس سے پہلے گرفتاریوں اوردباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
لطیف آبادمیں اس ٹولے کے ناکام اجتماع سے قبل بھی کارکنوں کے گھروں پرچھا پے مارے گئے تھے اورگرفتاریاں کی گئی تھیں
سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے چھاپوں، گرفتاریوں اوردھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کاسلسلہ بندکرایاجائے
وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے حیدرآبادمیں پاک سرزمین پارٹی نامی ضمیرفروش ٹولے کی جانب سے پولیس کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کروانے اورپی ایس پی میں شامل ہونے کیلئے دھمکیاں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس طرح کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوپی ایس پی میں شامل کرانے کے لئے انہیں گرفتارکروانے اورسرکاری حراست میں تشدداوردھمکیوں کے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے تھے وہی ہتھکنڈے اب حیدرآبادمیں بھی اختیارکئے جارہے ہیں۔پی ایس پی کے ضمیرفروش ٹولے کی جانب سے حیدرآبادمیں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوایم کیوایم کے 200سے زائدسینئرکارکنوں اورذمہ داروں کی ایک فہرست دی گئی ہے اوران کارکنوں کوپولیس اور سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ذریعے ڈرادھمکاکرتھانے بلایاجارہاہے اوران پر دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں ورنہ انہیں مختلف سنگین مقدمات میں ملوث کردیاجائے گا،چندروزسے اس قسم کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایسا اسلئے بھی کیاجارہاہے کیونکہ اس ٹولے کی جانب سے حیدرآبادمیں 23دسمبرکوایک جلسہ کااعلان کیاگیاہے، اس سے پہلے گرفتاریوں اوردباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنوں کوتوڑنے اوران کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔چندروزقبل بھی لطیف آبادمیں ہونے والے اس ٹولے کے ناکام اجتماع سے قبل بھی لطیف آبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے گھروں پرچھا پے مارے گئے تھے اورگرفتاریاں کی گئی تھیں۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مطالبہ کیاکہ اس صورتحال کافوری نوٹس لیاجائے اورسیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے چھاپوں، گرفتاریوں اوردھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کاسلسلہ بندکرایاجائے۔
*****
8/31/2025 9:23:25 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us