Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سندھ حکومت کے احکامات پر پکا قلعہ گراؤنڈ میں جوکریک ڈاؤن کیاگیااس کا پی آئی بی ٹولہ کے بعض عناصرنے بھی بھرپور ساتھ دیا، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 12/10/2016
سندھ حکومت کے احکامات پر پکا قلعہ گراؤنڈ میں جوکریک ڈاؤن کیاگیااس کا پی آئی بی ٹولہ کے
بعض عناصرنے بھی بھرپور ساتھ دیا، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
وڈیوز اور فوٹوگرافس کی شکل میں ایسے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے متعصبانہ اور ظالمانہ طرزعمل کی کون کون سے ضمیرفروش عناصر معاونت کررہے ہیں، ترجمان
وسیم حسین، راشد خلجی، رفیق اجمیری ، راشد ممتازاوردیگر نے پولیس کو شیلنگ اور فائرنگ کی ہدایت دی ، ترجمان
وسیم حسین نے بعض پولیس افسروں کو ٹاسک دیا کہ وہ فاتحہ خوانی کے اجتماع کا تقدس پامال کریں، ترجمان
پولیس اہلکاروں پر زور دیاگیا کہ خواتین کو بھی گرفتارکرکے پولیس موبائلوں میں ڈالاجائے اور انہیں سبق سکھایاجائے، ترجمان
حیدرآباد کے حق پرست عوام وکارکنان، ان ضمیرفروشوں شرانگیزیوں پر صبروتحمل سے کام لیں ،ترجمان
عوام اپنا اتحاد برقراررکھیں ،انشاء اللہ،ذلت ورسوائی ان مفاد پرست عناصر کا مقدر ثابت ہوگی، ترجمان
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے احکامات پر پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآباد میں مہاجربزرگوں، خواتین ، نوجوانوں اوربچوں کے خلاف جوکریک ڈاؤن کیاگیااس کا پی آئی بی ٹولہ سے تعلق رکھنے والے بعض عناصرنے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ وڈیوز اور فوٹوگرافس کی شکل میں ایسے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے متعصبانہ اور ظالمانہ طرزعمل کی کون کون سے ضمیرفروش عناصر معاونت کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ گزشتہ رو زجب یوم شہداء کے موقع پر ایم کیوایم کی ہمدرد خواتین ، بزرگ ،نوجوان اوربچے پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآباد میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کیلئے جمع ہوئے تو وہاں موجود پی آئی بی ٹولہ کے ضمیرفروش عناصر وسیم حسین، راشد خلجی، رفیق اجمیری ، راشد ممتازاوردیگر نہ صرف پولیس اہلکاروں کو مہاجرخواتین وبزرگوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی ہدایت دے رہے تھے بلکہ ان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر زور بھی دیاجارہا تھا کہ فاتحہ خوانی کرنے والی خواتین کو بھی گرفتارکرکے پولیس موبائلوں میں ڈالاجائے اور انہیں سبق سکھایاجائے ۔ ترجمان نے کہاکہ حیدرآباد کے حق پرست عوام کے ووٹوں سے رکن قومی اسمبلی بننے والے وسیم حسین نے خصوصی طورپربعض مہاجردشمن پولیس افسروں کو ٹاسک دیا کہ وہ مہاجرشہداء کے فاتحہ خوانی کے اجتماع کا تقدس پامال کریں اورشرکاء کو خوف زدہ کرنے کیلئے شیلنگ اور فائرنگ کریں۔ترجمان نے کہاکہ حیدرآباد کے حق پرست عوام نے ایک مرتبہ پھران ضمیرفروشوں کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے اور وہ جان چکے ہیں کہ ظرف وضمیرکا سودا کرنے والے اپنے مفادات میں کس حدتک پستی میں جاسکتے ہیں۔ ترجمان نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ ان ضمیرفروش عناصر کی تمام تر شرانگیزیوں پر صبروتحمل سے کام لیں ، اپنے جذبات پرقابو رکھیں اورماضی کی طرح اپنا اتحاد برقراررکھیں ۔انشاء اللہ،ذلت ورسوائی ان مفاد پرست عناصر کا مقدر ثابت ہوگی ۔
*****
8/10/2025 7:12:12 PM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us