ایم کیوایم کی جدوجہدمیں شہیدہونیوالوں کی یاد میں کل بروزجمعہ یوم شہدا عقیدت واحترام سے منایاجائے گا
بعدنمازجمعہشہداء کی یادگارپرپھول چڑھائے جائیں گے اورشہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی
تحریک کے شہدا کے ساتھ ساتھ کل پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں شہیدہونے والے ممتازنعت خواں اور
دینی مبلغ جنیدجمشیدشہیداوردیگرتمام شہیدمسافروں کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی
کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کریں گے
پاکستان کے علاوہ اوورسیزیونٹوں میں بھی یوم شہداکے سلسلے میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہدکے دوران اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی یادمیں کل بروزجمعہ مورخہ 9دسمبرکویوم شہدا انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا،بعدنمازجمعہ شہداء کی یادگارپرپھول چڑھائے جائیں گے اور شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔تحریک کے شہدا کے ساتھ ساتھ کل پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں شہیدہونے والے ممتازنعت خواں اوردینی مبلغ جنیدجمشیدشہیداوردیگرتمام شہیدمسافروں کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے زیراہتمام ہرسال 9دسمبرکو تحریک کے شہیدوں کی قربانیوں کویادکرنے اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہداء منایاجاتاہے ، شہیدوں کے لواحقین ، کارکنان اورہمدرد عوام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں قائم شہداء کی یادگاراورشہیدوں کی قبروں پر جاکرپھول چڑھاتے ہیں، فاتحہ پڑھتے ہیں اور شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اس سال بھی یوم شہداء کے موقع پر کل بعدنمازجمعہ کارکنان اورہمدردعوام شہداء یادگارپر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کریں گے۔ پاکستان کے علاوہ اوورسیزیونٹوں میں بھی یوم شہداکے سلسلے میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
*****