پی آئی اے کے طیارے کاالمناک حادثہ ایک قومی سانحہ ہے۔الطاف حسین
طیارے کے حادثے میں ممتازمبلغ جنیدجمشید،ان کی اہلیہ اورتمام مسافروں کی شہادت ملک وقوم کابہت بڑانقصان ہے ۔ الطاف حسین
پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کادلی صدمہ کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ اوراس میں سوار ملک کے ممتازنعت خواں اورمبلغ جنید جمشید سمیت تمام مسافروں کی شہادت پردلی صدمہ کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج پی آئی اے کے طیارے کاجوالمناک حادثہ پیش آیاہے وہ ایک قومی سانحہ ہے اوراس حادثے میں ممتازمبلغ جنیدجمشید،ان کی اہلیہ اورتمام مسافروں کی شہادت ملک اورقوم کابہت بڑانقصان ہے جس کی تلافی ناممکن ہے ۔ جناب الطاف حسین نے جنیدجمشیداورتمام شہیدمسافروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔
*****