Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پارلیمانی رکنیت قائد تحریک الطاف حسین، عوام اور حق پرست شہداء کی امانت ہے رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ،واسع جلیل
Posted on: 12/2/2016
پارلیمانی رکنیت قائد تحریک الطاف حسین، عوام اور حق پرست شہداء کی امانت ہے
رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ،واسع جلیل
جولوگ قائد تحریک سے لاتعلقی اختیارکرچکے ہیں انہیں یہ امانت واپس کردینی چاہیے، واسع جلیل
قائد تحریک سے لاتعلقی اختیارکرنے والوں کا منتخب ایوانوں کی رکنیت پر فائز رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا،واسع جلیل
ایم کیوایم کے نام پرمنتخب ایوانوں میں پہنچنے والے اپنی ذاتی حیثیت میں الیکشن لڑنے کا تصورتک نہیں کرسکتے ،واسع جلیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہاہے کہ سینیٹ ، قومی اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت قائد تحریک جناب الطاف حسین، عوام اور حق پرست شہداء کی امانت ہے اور جولوگ قائد تحریک سے لاتعلقی اختیارکرچکے ہیں انہیں یہ امانت واپس کردینی چاہیے۔ ایک بیان میں واسع جلیل نے کہاکہ ایم کیوایم کے نام پر سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ایوانوں میں پہنچنے والے اپنی ذاتی حیثیت میں الیکشن لڑنے کا تصورتک نہیں کرسکتے ، انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے نہ صرف الیکشن لڑنے کا موقع دیا بلکہ ان کی انتخابی مہم کے دوران سینکڑوں خطابات بھی کیے اور قائد تحریک کی اپیل پر عوام نے ان امیدواروں کے انتخابی اخراجات کیلئے عطیات دیئے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیوں اور جناب الطاف حسین کی شب وروز محنت کی بدولت منتخب ایوانوں کی رکنیت حاصل کرنے والے آج اسی قائد سے لاتعلقی اختیار کرچکے ہیں جن کی بدولت انہیں عزت ، شہرت، نام ، مقام اور دولت میسرآئی ۔ان عناصر کو چاہیے کہ وہ جناب الطاف حسین، عوام اور حق پرست شہداء کی امانت واپس کریں اوراپنے نام سے الیکشن لڑیں کیونکہ جو لوگ قائد تحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرچکے ہیں ان کا منتخب ایوانوں کی رکنیت پر فائز رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ واسع جلیل نے ایم کیوایم کے نام سے منتخب ہونے والے تمام سینیٹرز ، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی پارلیمانی نشستوں سے استعفیٰ دیں اور اس کے بعد اپنے بل پر الیکشن لڑکر جو چاہیں راستہ اختیارکریں ان کے کسی بھی عمل پر حق پرست عوام کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
*****
9/26/2026 12:58:30 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے
...
22 Sep 2026
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں
...
21 Sep 2026
میں پاکستان کے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کی تبدیلی چاہتاہوں۔الطاف حسین
...
21 Sep 2026
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں بانی و قائد جناب الطاف حسین
...
20 Sep 2026
ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ جہانسںبرگ یونٹ کے زیر اہتمام شاندار پروقار تق
...
20 Sep 2026
چالیس برس بعد، ایک آواز سے دوبارہ ملاقات! الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ،
...
20 Sep 2026
میں فوج کے خلاف نہیں، غیرمنصفانہ اورظالمانہ سسٹم کے خلاف ہوں۔ الطاف حس
...
20 Sep 2026
میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف ح
...
19 Sep 2026
لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاس
...
18 Sep 2026
محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم
...
17 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us