Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اور امجداللہ خان کو فی الفور رہا کیاجائے، ڈاکٹر ندیم احسان
Posted on: 12/2/2016
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اور امجداللہ خان کو فی الفور رہا کیاجائے، ڈاکٹر ندیم احسان
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اور امجداللہ خان کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، ڈاکٹرندیم احسان
قائد تحریک سے محبت کے جرم میں بلند پایہ علمی ، ادبی اورکاروباری شخصیات کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاہے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اور امجداللہ خان جیسی معزز شخصیات کی گرفتاری مہاجردشمنی اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ 75 سالہ بزرگ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف جامعہ کراچی کے ریٹائر پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مؤرخ، دانشور ، ادیب اورمصنف بھی ہیں اورانہوں نے ملک کے لاکھوں طلبا وطالبات کو علم وشعور کی روشنی سے منور کیاہے ۔ اسی طرح بزرگ سیاستداں مومن خان مومن نے زندگی بھرعوام کے حقوق اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی اور قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں جبکہ امجداللہ خان ایک معروف سیاسی اور کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شمار بھی عمائدین شہر میں کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر حسن ظفرعارف اور امجداللہ خان نہ تو کسی جرم میں ملوث تھے اورنہ ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج تھی اس کے باوجود انہیں 22 اکتوبر کو ایم پی او کے تحت کراچی پریس کلب سے گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیاگیا اور پھران کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی جبکہ مومن خان مومن کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کردیا گیا۔ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے محض قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عقیدت اورمحبت کے جرم میں بلند پایہ علمی ، ادبی ،کاروباری اور سیاسی شخصیات کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اور امجداللہ خان کی بلاجوا ز گرفتاری کانوٹس لیاجائے اور انہیں فی الفور رہا کیاجائے۔
*****
10/8/2025 7:19:23 PM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us