Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میئر کراچی وسیم اختر شہرکے ترقیاتی کاموں کو ہرقسم کی سیاست سے علیحدہ رکھیں ، کنوینر ندیم نصرت
Posted on: 12/1/2016
میئر کراچی وسیم اختر شہرکے ترقیاتی کاموں کو ہرقسم کی سیاست سے علیحدہ رکھیں ، کنوینر ندیم نصرت
کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے میئرکراچی وسیم اختر کو کام کرنے دیا جائے، ندیم نصرت
میئرکراچی کے کاموں اوردوروں کے دوران کسی قسم کا احتجاج نہ کیاجائے، ندیم نصرت
منتخب ارکان کی اسمبلیوں اورسینیٹ کی رکنیت قائد تحریک اورعوام کی امانت ہے ، ندیم نصرت
کوئی بھی رکن قومی یاصوبائی اسمبلی جب تک اپنی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوجاتے میئرکراچی ،انہیں اپنے ساتھ لیکر نہ چلیں،ندیم نصرت
جن لوگوں کو ایم کیوایم سے نکال دیا گیا ہے ان سے کوئی تعلق نہ رکھیں ، ندیم نصرت
کیونکہ ایسے عناصر کی میئرکراچی کے ساتھ موجودگی سے ہی عوام وکارکنان کے جذبات مجروح ہورہے ہیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے میئر کراچی وسیم اختر سے کہاہے کہ وہ شہرکے ترقیاتی کاموں کو ہرقسم کی سیاست سے علیحدہ رکھیں اور ایم کیوایم سے نکالے گئے افراد سے کوئی تعلق نہ رکھیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے میئرکراچی وسیم اختر کو کام کرنے دیا جائے اور ان کے کاموں اوردوروں کے دوران کسی قسم کا احتجاج نہ کیاجائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے تمام ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نام پرایوانوں کی رکنیت ملی ہے ، ان کی الیکشن مہم کے دوران قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سینکڑوں خطابات کئے ، قائد تحریک کی اپیل پر عوام نے کروڑوں روپے کے عطیات ان کی الیکشن مہم پرخرچ کیے اوران کی اسمبلیوں اورسینیٹ کی رکنیت قائد تحریک اورعوام کی امانت ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ منتخب نمائندے اب قائد تحریک جناب الطاف حسین سے لاتعلقی اختیار کرچکے ہیں ، اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ وہ فوری طورپر یہ امانت واپس کریں ، پہلے اپنے استعفے جمع کرائیں اورپھر اپنے نام سے الیکشن لڑیں ، اگر عوام انہیں دوبارہ منتخب کرتے ہیں تووہ شوق سے سیاست کریں۔ انہوں نے میئرکراچی وسیم اختر سے کہاکہ وہ کراچی کے ترقیاتی وبلدیاتی امور کو ہرقسم کی سیاست سے علیحدہ رکھیں ، فاروق ستار سمیت کوئی بھی رکن قومی یاصوبائی اسمبلی جب تک اپنی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوجاتے انہیں اپنے ساتھ لیکر نہ چلیں، جن لوگوں کو ایم کیوایم سے نکال دیا گیا ہے ان سے کوئی تعلق نہ رکھیں ، شہرکے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں انہیں ساتھ لیکر نہ چلیں اوربلدیاتی امور میں ان سیاسی عناصر کاعمل دخل نہ ہونے دی جائے کیونکہ ایسے عناصر کی میئرکراچی کے ساتھ موجودگی سے ہی عوام وکارکنان کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے میئرکراچی وسیم اختر کو کام کرنے دیا جائے اور ان کے کاموں اوردوروں کے دوران کسی قسم کا احتجاج نہ کیاجائے ۔
*****
6/23/2026 4:10:34 PM
ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے فوجی آپریشن کے دوران ڈھائے گئے بھیانک مظ
...
22 Jun 2026
اگر 1992ء میں پورے ملک سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف آواز
...
21 Jun 2026
19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین
...
19 Jun 2026
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرا
...
15 Jun 2026
کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دی
...
15 Jun 2026
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، ک
...
14 Jun 2026
حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے
...
14 Jun 2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پا
...
14 Jun 2026
اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اور اسٹیٹس کوتوڑا۔
...
14 Jun 2026
ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ
...
13 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us