Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف اورامجداللہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے، قاسم علی رضا
Posted on: 11/30/2016
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف اورامجداللہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے، قاسم علی رضا
مہذب معاشرے میں اساتذہ اور کاروباری شخصیات کی عزت وتوقیر کی جاتی ہے، قاسم علی رضا
مہاجردشمنی میں پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف اور امجداللہ خان کی تذلیل بھی کی جارہی ہے، قاسم علی رضا
استاد جیسی محترم شخصیات کی پگڑی اچھالنے والے عناصرقدرت کے مکافات عمل سے نہیں بچ سکیں گے، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے ، قاسم علی رضا
آئین وقانون کے تحت ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی فراہم کی جائے، قاسم علی رضا
ایم کیوایم کے سینئر رکن قاسم علی رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف اورامجداللہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے اورمتحدہ قومی موومنٹ کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی فراہم کی جائے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ ظفرعارف 75 سالہ بزرگ پروفیسرڈاکٹرحسن نہ صرف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں بلکہ جامعہ کراچی کے ریٹائرڈ پروفیسر، ایک محقق، دانشور اور تاریخ داں بھی ہیں اور انہوں نے لاکھوں طلباوطالبات کو زیورعلم سے آراستہ کیا ہے اسی طرح رابطہ کمیٹی کے رکن امجداللہ خان ، کراچی کے معزز شہری اور کاروباری شخصیت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف اور امجداللہ خان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی کی پاداش میں 22 اکتوبرکو کراچی پریس کلب سے گرفتارکرکے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل میں ڈال دیاگیا اور پھر ان کی حراست میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ ایک مہذب معاشرے میں اساتذہ اور کاروباری شخصیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی عزت وتوقیر کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے مہاجردشمنی میں نہ صرف پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف اور امجداللہ خان کو بلاجواز پابند سلاسل کیاجارہا ہے بلکہ ان کی تذلیل بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں استاد جیسی محترم شخصیات کی پگڑی اچھالی جائے ، پگڑی اچھالنے والے اہم عہدوں پرفائز ہوں اور ان کی جانب سے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایاجائے ، انکی بزرگی،ملک وقوم کیلئے خدمات ، عزت واحترام اورمقام کا خیال نہ کیاجائے ایسے عناصرقدرت کے مکافات عمل سے نہیں بچ سکیں گے۔ قاسم علی رضا نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف اورامجداللہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے، متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے اورملک کے آئین وقانون کے تحت ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی فراہم کی جائے۔
*****
8/29/2026 3:57:28 PM
ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا
...
24 Aug 2026
میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ
...
24 Aug 2026
پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کوجیل میں محمدمرسی کی طرح مارنے سے بچا
...
23 Aug 2026
22 اگست ایم کیوایم کے سچے کارکنوں کے لئے یوم عزم وفاہے
...
23 Aug 2026
حکومت نے عمران خان کے علاج کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے پرخچے
...
21 Aug 2026
میں ،بانی تحریک انصاف @PTIofficial عمران خان صاحب کے علاج ومعالجے ک
...
18 Aug 2026
میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
...
18 Aug 2026
بدقسمتی سے پاکستان آزاد نہیں ہے بلکہ کرائے پرچل رہاہے، اس کاخرچہ، امر
...
18 Aug 2026
انگریزوں کی سازش اورتحریک پاکستان کی تاریخ ……کیا پاکستان حقیقی طور پ
...
17 Aug 2026
عمران خان Absolutely not کہنے کے جرم میں قید ہیں۔ الطاف حسین
...
17 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us