Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بعض عناصرایم کیوایم کے یوم شہداء کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 11/24/2016
بعض عناصرایم کیوایم کے یوم شہداء کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
ہم 17نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کرچکے ہیں کہ حق پرست عوام 9دسمبرکوشہداکی یادگاراورشہداقبرستان جاکر پھول چڑھائیں
ایک گروہ کی جانب سے یوم شہداء کے روزہی جناح گراؤنڈمیں سیاسی اجتماع منعقد کرنے کی درخواست دینا یوم شہداء کو
سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ۔ ندیم نصرت
یوم شہداء انہی شہیدوں کادن ہے جنہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں حقوق کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا،
ہزاروں باوفا شہیدوں میں قائدتحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین اوربھتیجے عارف حسین بھی شامل ہیں، قائدتحریک الطاف حسین ہی ان شہیدوں کے اصل وارث ہیں
جولوگ تحریک کے شہیدوں کو ’’ مرنے والے ‘‘ اور ’’ ہلاک ہونے والے ‘‘ کہہ کر شہیدوں کی توہین کریں ، وہ کس منہ
سے یوم شہداکی بات کرسکتے ہیں؟ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ یوم شہداء ایم کیوایم کی جدوجہدمیں نہایت محترم اورمقدس دن ہے لیکن بعض عناصریوم شہداء کوبھی متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ 9 دسمبرتحریک کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کادن ہے اورہرسال ایم کیوایم کے زیراہتمام نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ یوم شہدا منایاجاتاہے لیکن اس مرتبہ حالات کے جبرکے باعث ہم نے 17نومبر کو لندن میں منعقدہ اپنی پریس کانفرنس میں یوم شہداء عوامی سطح پر منانے کااعلان کیااورعوام سے اپیل کی کہ وہ 9دسمبرکوجناح گراؤنڈعزیزآباد میں واقع شہداکی یادگاراورشہداقبرستان جاکر پھول چڑھائیں ، شہداء کوخراج عقیدت پیش کریں،اپنے طورپرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کریں ۔لیکن ہمارے اعلان کے بعد ایک گروہ کی جانب سے اب 9، دسمبرکوہی جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں عوامی اجتماع منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یوم شہداء کے روزہی جناح گراؤنڈمیں سیاسی اجتماع منعقد کرنے کی درخواست دیناعوامی سطح پرمنائے جانے والے یوم شہداء کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ یوم شہداء تحریک کے انہی ہزاروں شہیدوں کادن ہے جنہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں مہاجروں اور تمام مظلوموں کے حقوق کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا، ایم کیوایم کی تمام ترکامیابیاں انہی شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہیں اوران ہزاروں باوفا شہیدوں میں قائدتحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین اوربھتیجے عارف حسین بھی شامل ہیں، قائدتحریک الطاف حسین ہی ان ہزاروں شہیدوں کے اصل وارث ہیں لیکن جولوگ قائدتحریک الطاف حسین سے ہی لاتعلقی اختیارکرچکے ہوں، جو شہداء کے لہو کا سودا کرچکے ہوں،حتیٰ کہ تحریک کے ان شہیدوں کو شہید کہنے کے بجائے ’’ مرنے والے ‘‘ اور ’’ ہلاک ہونے والے ‘‘ کہہ کر شہیدوں کی توہین کریں ،شہداء کے لواحقین اورحق پرست عوام کے جذبات مجروح کریں وہ کس منہ سے یوم شہداکی بات کرسکتے ہیں؟ ندیم نصرت نے کہاکہ یوم شہداء نہ صرف شہیدوں کے لواحقین بلکہ تحریک کے ہر سچے کارکن اور ہرحق پرست کیلئے تقدس واحترام کادن ہے ، قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے حق پرست عوام یوم شہداء کوسبوتاژہونے نہیں دیں گے اور اپنے شہداء کا دن نہ صرف انتہائی عقیدت واحترام سے منائیں گے بلکہ یادگارشہدائے حق اور شہداء قبرستان پر حاضری دے کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
*****
11/22/2025 2:14:56 PM
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us